انگلینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر کرس ووکس نے ۱۵؍ سالہ شاندار کریئر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کیا۔
EPAPER
Updated: September 29, 2025, 9:56 PM IST | London
انگلینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر کرس ووکس نے ۱۵؍ سالہ شاندار کریئر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کیا۔
انگلینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر کرس ووکس نے ۱۵؍ سالہ شاندار کریئر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کیا۔ کرس ووکس نے۶۲؍ ٹیسٹ میچ میں۲۰۳۴؍ رن بنائے اور ۱۹۲؍وکٹ لئے جبکہ۱۲۱؍ ون ڈے میں۱۵۲۴؍ رن بنائے،۱۷۳؍ وکٹ لئے۔ انہوں نے۳۳؍ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں ۱۴۷؍رن بنائے اور۳۱؍ وکٹ حاصل کئے۔
A career of incredible moments and memories 👏
— England Cricket (@englandcricket) September 29, 2025
You were the best of us. Thank you, Woaksey! ❤️ pic.twitter.com/GxMlhiWtb8
کرس ووکس حال ہی میں کندھے کی انجری کے باعث ایشیز اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے، انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں۔ انگلینڈ کے لیے کھیلنا میرے بچپن کا خواب تھا اور ان یادوں کو ہمیشہ فخر سے یاد رکھوں گا۔ کرس ووکس۲۰۱۹ء کے ون ڈے ورلڈ کپ اور ۲۰۲۲ء کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔۲۰۱۹ء ورلڈ کپ میں انہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی پیش کر کے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ ووکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری بھی اسکور کی جبکہ۲۰۱۶ء میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف۳۴؍ وکٹ حاصل کر کے اپنا مقام مضبوط کیا۔۲۰۲۳ء ایشیز سیریز میں بھی وہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
🏴 Games: 2️⃣1️⃣7️⃣
— England Cricket (@englandcricket) September 29, 2025
☝️ Wickets: 3️⃣9️⃣6️⃣
🏏 Runs: 3️⃣7️⃣0️⃣5️⃣
🏅 Ashes Player of the Series
🏆 2019 & 2022 World Cup winner
After fifteen years of dedication to the badge, we wish you all the best in your international retirement, Wizz ❤️ pic.twitter.com/1kSw9qEODU
۳۶؍ سالہ ووکس نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اب بین الاقوامی سطح پر مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے، تاہم کاؤنٹی اور فرنچائز ی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آتے رہیں گے۔ ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے ووکس کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خالص ٹیم پلیئر اور شاندار شخصیت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیئے:ہندوستان بمقابلہ پاکستان: سیلفیز، شور اور ٹرافی کے بغیر ٹیم انڈیا نے منایا جشن
۳۶؍سالہ ووکس نے آخری بار ہندوستان کے خلاف اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ آسٹریلیا میں ہونے والی ایشیز سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔ کرس ووکس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ لمحہ آ چکا ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ۲۰۱۱ء میں آسٹریلیا کے خلاف آغاز کل کی بات لگتی ہے لیکن وقت بہت تیزی سے گزرا، دو ورلڈ کپ جیتنا اور شاندار ایشیز سیریز کا حصہ بننا وہ یادیں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ ووکس نے اپنے والدین، اہلیہ ایمی اور بیٹیوں لیلا اور ایوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت اور قربانیوں کے بغیر یہ سب ممکن نہ تھا۔