• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان بمقابلہ پاکستان: سیلفیز، شور اور ٹرافی کے بغیر ٹیم انڈیا نے منایا جشن

Updated: September 29, 2025, 8:02 PM IST | Dubai

ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے فائنل میں ہندوستان نے پاکستان کو۵؍ وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہندوستانی ٹیم نے اے سی سی کے صدر اور پی سی بی چیف محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش نہیں کی گئی، اس کے باوجود ہندوستان نے اپنی جیت کا جشن بڑے جوش و خروش سے منایا۔

Indian players. Photo:INN
ہندوستانی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے فائنل میں ہندوستان  نے پاکستان کو شکست دی۔ ایشیا کپ۲۰۲۵ء میں  ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان یہ تیسرا میچ تھا  اور  ہندوستان  نے تینوں میچوں میں پاکستان کو شکست دی ہے۔  ٹیم انڈیا نے فائنل میں پاکستان کو۵؍ وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ میچ نے کافی تنازع کو جنم دیا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے اے سی سی کے صدر اور پی سی بی چیف محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا جس کے بعد نقوی میڈلز اور ٹرافی لے کر روانہ ہوگئے۔ کرکٹ  تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی نہیں ملی، اس کے باوجود ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی جیت کا جشن بڑے جوش اور ولولے سے منایا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hardik Pandya (@hardikpandya93)

 ایک منفرد انداز میں جشن
 کرکٹ کے شائقین دبئی کا یہ انوکھا منظر مدتوں یاد رکھیں گے۔ ٹرافی نہ ملنے کے باوجود کپتان سوریہ کمار یادو اور ٹیم انڈیا نے اپنی جیت کا جشن منفرد انداز میں منایا۔ کھلاڑیوں نے خیالی ٹرافی اٹھا کر جشن منایا۔ ایشیا کپ۲۰۲۵ء جیتنے کے باوجود،  ہندوستانی  ٹیم کو ٹرافی نہیں ملی کیونکہ کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کی ٹیم نے اے سی سی کے صدر اور پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
 ہاردک فائنل میں نہیں کھیلے تھے 
 ٹیم انڈیا نے محسن نقوی کو ایک گھنٹے تک نظر انداز کیا۔ اس کے بعد کھلاڑیوں نے آخر کار اس طرح جشن منایا جیسے واقعی ان کے پاس ٹرافی ہو۔ دراصل  ہاردک پانڈیا جو معمولی چوٹ کی وجہ سے فائنل میں نہیں کھیل سکے تھے، نے میدان میں ایک خیالی ٹرافی کے ساتھ پوز دیا۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے خیالی ٹرافی اٹھانے کا جشن منایا کیونکہ پورے اسٹیڈیم میں  ’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے گونج رہے تھے۔
 عہدیداروں کے جانے کے بعد ٹیم انڈیا اسٹیج پر واپس آئی، جہاں کنفیٹی پھینکی گئی، گانے بجائے گئے  اور کھلاڑیوں نے مداحوں کے ساتھ تصویریں بنوا کر جشن منایا تاہم  ٹرافی کہیں نظر نہیں آرہی تھی  اور ہندوستانی ٹیم بالآخر اسے اٹھائے بغیر ہی اسٹیڈیم سے چلی گئی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK