Inquilab Logo

لیورپول فٹبال کلب کا خطاب کی جانب ایک اور قدم

Updated: March 08, 2020, 12:38 PM IST | Agency | Liverpool

انگلش پریمیر لیگ میں بورن ماؤتھ کو ایک۔۲؍ سے ہرایا۔ صلاح اور مانی نے گول کیا

Mohamed Salah - Pic : INN
محمد صلاح ۔ تصویر : آئی این این

سنیچر کو ہونےو الے میچ میں لیورپول فٹبال کلب نے بورن ماؤتھ کو اپنے گھریلو میدان پر ایک۔۲؍ سے شکست دے کر خطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھادیاہے۔ سنیچر کو ہونےوالے میچ میں لیورپول کی ٹیم صفر۔ ایک سے پیچھے تھی لیکن بعد میں محمد صلاح اور سادیو مانی نے ایک ایک گول کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا۔ اس فتح سے لیورپول کے ۸۲؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے اور اس نے ۲۹؍میچ کھیلے ہیں۔ سنیچر کو ہونے والے میچ میں  لیورپول کی اچھی شروعات نہیں ہوئی تھی اور اینفیلڈ میں اسے ۹؍ ویں منٹ میں صفر۔ ایک سے پیچھے ہونا پڑاتھا۔ بورن ماؤتھ کی جانب سے ۹؍ویں منٹ میں کیلم ولسن نے جیفرسن لیرما کی مدد سے ٹیم کا پہلا گول کیا۔ اس کے بعد لیورپول گول کرنے کیلئے جدوجہد کرتا رہااور اسے ۲۵؍ویں منٹ میں کامیابی ملی۔ محمد صلاح نے سادیو مانی کی مدد سے برابری کا گول کیا۔ ۳۳؍ ویں منٹ میں اسٹار سادیو مانی  نے ٹیم کیلئے فاتحانہ گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK