انگلش فٹ بال کلب سیلفورڈ سٹی کے منیجر کارل روبنسن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں جب ان کی ٹیم مانچسٹر سٹی کے خلاف میدان میں اترے گی۔
EPAPER
Updated: February 14, 2026, 3:36 PM IST | London
انگلش فٹ بال کلب سیلفورڈ سٹی کے منیجر کارل روبنسن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں جب ان کی ٹیم مانچسٹر سٹی کے خلاف میدان میں اترے گی۔
انگلش فٹ بال کلب سیلفورڈ سٹی کے منیجر کارل روبنسن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں جب ان کی ٹیم مانچسٹر سٹی کے خلاف میدان میں اترے گی، تو وہ گزشتہ سال کی عبرتناک شکست کا بوجھ پیچھے چھوڑ کر ایک نئی توانائی کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ کے دوران پیپ گارڈیولا کی ٹیم (مانچسٹر سٹی) نے اتحاد اسٹیڈیم میں سیلفورڈ کو ۰۔ ۸؍سے بری طرح روند دیا تھا۔
میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارل روبنسن کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال کا مقابلہ بہت جذباتی تھا۔ ہمارے مالکان کے لئے ایک غیر پیشہ ورانہ فٹ بال سے اتحاد اسٹیڈیم میں ۶۰؍ ہزار تماشائیوں کے سامنے اپنی ٹیم کو لانے تک کا سفر ناقابل یقین تھا۔ لیکن اس سال ہماری سوچ مختلف ہے، ہم نے گزشتہ غلطیوں سے سیکھا ہے اور اس بار ہم پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔ سیلفورڈ سٹی، جو اپنی تیز رفتار ترقی اور کلاس آف ۹۲؍ (مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اسٹارز) کی ملکیت کی وجہ سے مشہور ہے، اب ایک نئی شناخت کے ساتھ ابھر رہی ہے۔ کلب نے گزشتہ سال ملکیت میں تبدیلی کے بعد، گیری نیویل اور ڈیوڈ بیکہم کی سربراہی میں ایک نئی حکمت عملی کے تحت کام شروع کیا ہے۔ اس نئی شناخت کو ظاہر کرنے کے لیے ٹیم اس بار مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرز کے سرخ اور سفید لباس کے بجائے اپنے روایتی نارنجی کٹ میں میدان میں اترے گی۔ روبنسن کے مطابق، یہ تبدیلی ایک نئے دور کی علامت ہے جس سے ٹیم کو فائدہ ہی ہو گا۔