فہد فاصل کی سپر ہٹ فلم ’’آویشم ‘‘ کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک تقریب کے دوران اداکار نے خود تصدیق کی ہے کہ فلم کا سیکوئل ’’آویشم ۲‘‘ آفیشل طور پر بنایا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 7:02 PM IST | Mumbai
فہد فاصل کی سپر ہٹ فلم ’’آویشم ‘‘ کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک تقریب کے دوران اداکار نے خود تصدیق کی ہے کہ فلم کا سیکوئل ’’آویشم ۲‘‘ آفیشل طور پر بنایا جا رہا ہے۔
فہد فاصل کا نام سنتے ہی کسی شاندار فلم کی توقع کرنا بالکل فطری ہے۔ جنوبی ہند کی کئی فلموں میں فہد فاصل نے اپنا جادو دکھایا ہے اور ان میں ایک فلم ’’ آویشم ‘‘ بھی شامل ہے۔ یہ فلم ۲؍ سال قبل ریلیز ہوئی تھی، جسے عوام نے بہت پسند کیا تھا۔ اب اس فلم سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے، حال ہی میں اداکار نے خود انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم کا سیکوئل بھی لے کر آ رہے ہیں۔
۲۰۲۴ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’’آویشم‘‘ فلمی شائقین کو بہت پسند آئی تھی۔ یہ ایکشن-کامیڈی فلم ہے۔ فلم میں فہد فاصل ، مِتھُن جے شنکر، روشَن شنواس، ساجِن گوپو اور مِدھٹّی جیسے اچھے فنکار شامل ہیں۔ حال ہی میں فہد ایک قریب میں شامل ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ’’آویشم ۲‘‘ کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’آویشم ۲‘‘ آفیشل طور پر بن رہی ہے، جس کی شوٹنگ ۲۰۲۷ء یا۲۰۲۸ء میں شروع ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پرکاش راج نے’’اسپرٹ‘‘ سے باہر ہونے کی خبروں کو بے بنیاد بتایا
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم
اگر ’’آویشم‘‘ کے بارے میں بات کی جائے، تو اسے جیتو مادھون نے ڈائریکٹ کیا تھا اور معلومات کے مطابق یہ فلم صرف ۳۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی تھی، جس نے۱۵۶؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ یہ فلم ۲۰۲۴ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم ہے۔ اس وقت فہد اپنی تیلگو فلم پر کام کر رہے ہیں، جس کا عنوان’’ ڈونٹ ٹرابل د ٹرابل‘‘ ہے۔ اس کے علاوہ اداکار کے پاس کئی اور پروجیکٹس بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اب مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزیز کو بغیر ضمانت ۲۰؍لاکھ روپے تک کا قرض ملے گا
گینگسٹر کا کردار ادا کیا
فہد کے علاوہ آویشم کے ڈائریکٹر جیتو مادھون بھی تمل فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں اپنے پروجیکٹس مکمل ہونے کے بعد ’’ آویشم‘‘ کے سیکوئل پر کام کر سکتے ہیں۔ ’’آویشم‘‘ میں فہد نے گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا، جس کا نام رنگا تھا۔ اس فلم میں کئی نئے فنکاروں نے لوگوں کے دل جیتے تھے۔ فلم کی کہانی کالج کے طلباء کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے سیکوئل کی خبر مداحوں کے لیے بہت اچھی ہے۔