عالمی فیشن برانڈ ’ زارا‘ پر الزام ہے کہ اس نے انتہاپسند اسرائیلی وزیر اتامار بن گوئیر کو انتخابی امدادی فنڈ مہیا کرایا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ بن گوئیر نے اپنی رہائش گاہ پر کمپنی کے ایک نمائندے کی میزبانی بھی کی تھی۔
EPAPER
Updated: February 06, 2026, 10:00 AM IST | Tel Aviv
عالمی فیشن برانڈ ’ زارا‘ پر الزام ہے کہ اس نے انتہاپسند اسرائیلی وزیر اتامار بن گوئیر کو انتخابی امدادی فنڈ مہیا کرایا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ بن گوئیر نے اپنی رہائش گاہ پر کمپنی کے ایک نمائندے کی میزبانی بھی کی تھی۔
عالمی فیشن برانڈ ’ زارا‘ پر الزام ہے کہ اس نے انتہاپسند اسرائیلی وزیر اتامار بن گوئیر کو انتخابی امدادی فنڈ مہیا کرایا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ بن گوئیر نے اپنی رہائش گاہ پر کمپنی کے ایک نمائندے کی میزبانی بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ یہ تنازع زارا کے۲۰۲۳ء کی اشتہاری مہم کے بعد سامنے آیا، جس میں ماڈلز تابوت اٹھائے نظر آئے تھے اور جسے ’’موت کا موضوع‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ دریں اثناء غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد شروع ہونے والی اس مہم کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم تنقید کے جواب میں زارا نے مہم کے وقت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اشتہاری مہم نسل کشی کی تاریخ شروع ہونے سے کہیں پہلے سے تیار کی گئی تھی۔‘‘ جبکہ بن گئیر کی انتخابی مہم فنڈنگ کے الگ الزامات پر کمپنی نے ابھی تک کوئی عوامی موقف جاری نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ بن گوئیر اسرائیل کا انتہا پسند وزیر ہے، جو نتین یاہو کے ساتھ حکومت کا شراکت دار ہے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے والے اس وزیر نے متعدد مرتبہ غزہ سے تمام فلسطینیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی نیتن یاہو پر غزہ کے تعلق سے مزید سخت موقف اپنانے کا دبائو ڈالا۔ فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل کو جائز ٹھہرایا۔
واضح رہے کہ ۷؍ اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۷۲؍ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ ۱۷۱۰۰۰؍ افراد زخمی ہیں، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کا تمام شہری نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، اس کے علاوہ اسرائیل نے بمباری کرکے غزہ کی تقریباً تمام آبادی کو بے گھر کردیا ہے، ساتھ ہی راہداری کی ناکہ بندی کے سبب غزہ میں غذا اور طبی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ساتھ ہی گندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے غزہ کو انسانوں کیلئے ناقبل رہائش بنادیا ہے۔