Inquilab Logo

تیز گیندباز محمد سمیع دورۂ بنگلہ دیش سے باہر، عُمران ملک کی ٹیم میں شمولیت

Updated: December 04, 2022, 10:53 AM IST | new Delhi

تیز گیند باز محمدسمیع کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ اب بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

Mohammad Sami
محمد سمیع

تیز گیند باز محمدسمیع کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ اب بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ بنگلہ دیش میں۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔محمد سمیع چوٹ کی وجہ سے اس  میچ کیلئے فٹ نہیں ہیں۔سمیع گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
 عمران ملک کو محمد سمیع  کے باہر ہونےکے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنا ون ڈے کریئر شروع کیا تھا۔ ۳؍ ون ڈے میچوں میں ان کے نام ۳؍ وکٹ ہیں۔ ون ڈے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ سمیع بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ اس انجری کے بعد وہ ٹیسٹ کھیل سکیں گے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔محمدسمیع کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
  کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ ہندوستان کے اہم گیندباز جسپریت بمراہ  زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہیں۔ وہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے جبکہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجا بھی چوٹ کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہیں۔
 محمد سمیع کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی صورت میں مکیش کمار اور نودیپ سینی کو موقع مل سکتا ہے۔ نودیپ سینی اور مکیش کمار ابھی تک بنگلہ دیش میں ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی ٹیم انڈیا اے کے کھلاڑی ہیں۔ دونوں نے بنگلہ دیش اے ٹیم کے خلاف ۴؍ روزہ میچوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مکیش نے۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ وہیں نودیپ سینی نے ۴؍ وکٹ لئے ہیں۔ مکیش ایک ان کیپڈ کھلاڑی ہیں اور سینی نے ہندوستان کیلئے ۲؍ ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جو۲۱۔۲۰۲۰ء میں آسٹریلیا کے دورے پر گئی تھی۔ محمد سمیع نے ہندوستان کی جانب سے۶۰؍ ٹیسٹ میچوں میں۲۱۶؍ وکٹ لئےجبکہ انہوں نے ۸۲؍ ون ڈے میچوں میں۱۵۱؍ وکٹ لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی۲۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں میں۲۴؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK