Inquilab Logo

اظہرالدین اورکےسی آر سمیت کئی اہم چہرے۴؍ریاستوں کےاسمبلی الیکشن میں شکست کھاگئے

Updated: December 04, 2023, 11:51 AM IST | Agency | New Delhi

ریاستوں میں بی جے پی بڑی کامیابی ضرور حاصل ہوئی ہے لیکن اس کےکئی ہم لیڈر ہار گئے ہیں ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت کمل پٹیل ہردہ اسمبلی سیٹ سے اپنے قریبی حریف کانگریس کے ڈاکٹر رام کشور دوگنے سے۸؍ سو سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے۔

Mohammad Azharuddin Photo: INN
محمد اظہرالدین۔ تصویر : آئی این این

ریاستوں میں بی جے پی بڑی کامیابی ضرور حاصل ہوئی ہے لیکن اس کےکئی ہم لیڈر ہار گئے ہیں ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت کمل پٹیل ہردہ اسمبلی سیٹ سے اپنے قریبی حریف کانگریس کے ڈاکٹر رام کشور دوگنے سے۸؍ سو سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے۔ اطلاع کے مطابق دوگنے کو کُل ۲۰؍ راؤنڈ کی گنتی کے بعد فاتح قرار دیا گیا۔بی جے پی کے امیدوار پٹیل کانگریس کے دوگنے سے ۸؍ سو سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے رہے اور انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ڈاکٹر دوگنے نے یہ سیٹ بی جے پی سے چھین کر اپنا قبضہ کر لیا۔ متنازع بیانات کیلئے مشہور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کو کانگریس کے راجندر بھارتی سے ۷؍ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے۔ مسٹر مشرا دتیا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کر رہے تھے اور مسٹر بھارتی نے انہیں شکست دے کر دتیا سیٹ بی جے پی سے چھین لی۔مسٹر مشرا کو ریاست کا مضبوط لیڈر مانا جاتا ہے اور وہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے میڈیا میں بحث کا موضوع بنے رہتے ہیں ۔ وہ کئی بار ریاست میں وزیر رہ چکے ہیں ۔ اس وقت محکمہ داخلہ، جیل اور پارلیمانی امور کے علاوہ محکمہ قانون کو بھی دیکھ رہے تھے۔ مدھیہ کے اسمبلی الیکشن میں قسمت آزمانے والے مرکزی وزیر پھگن سنگھ کلستے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پھگن سنگھ کلستے نے مدھیہ پردیش کی نواس اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا جہاں کانگریس امیدوار چین سنگھ برکڑے نے ۹۷۳۲؍ ووٹوں کے فرق سے انھیں ہرایا۔ پھگن سنگھ ان لیڈروں میں شامل ہیں جنھیں بی جے پی نے مرکز سے سیدھے مدھیہ پردیش بھیجا تھا۔ شروعاتی رجحانوں میں ہی وہ ۸؍ ہزار ووٹوں سے پیچھے چل رہے تھے اور پھر اس فرق کو وہ کم نہیں کر سکے۔ 
کے سی آر ایک جگہ سے جیتے ایک جگہ سے ہارے 
ادھر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر کامار ریڈی حلقے سے شکست کھا گئے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ کانگریس کے ریونت ریڈی جو کانگریس کی جانب سے وزیراعلیٰ کے عہدے کے دعویدار ہیں ، وہ بھی اس سیٹ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ بی جے پی کے کے وی آر ریڈی نے کے سی آر کو ۶؍ ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرایا ہے ۔ یاد رہے کہ یہ دونوں ہی ۲؍ سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے تھے۔ اپنی اپنی دوسری سیٹ سے وہ الیکشن جیت گئے۔ ان کے علاوہ تلنگانہ الیکشن میں مقبول ترین چہرہ محمد اظہرالدین (سابق کرکٹر) جوبلی ہل حلقے سے الیکشن ہار گئے ہیں ۔ بی آر ایس کے گوپی ناتھ مگانتی نے انہیں ۱۰؍ ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK