Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: ایرانی ٹیم میکسیکو روانہ، امریکہ کے ساتھ ویزا تنازع برقرار

Updated: June 07, 2026, 8:08 PM IST | Mexico City

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءء کے باقاعدہ آغاز سے چند دن قبل، تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک شدید سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

Iranian Football Team.Photo:X
ایرانی کی فٹبال ٹیم۔ تصویر:ایکس

 فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءء کے باقاعدہ آغاز سے چند دن قبل، تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک شدید سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت مائیکرو اسکوپ کے نیچے آیا جب امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم کے بعض سپورٹ اسٹاف کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کشیدگی کے سائے میں ایرانی اسکواڈ ترکیہ میں اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد میکسیکو کے سرحدی شہرٹیجوانا کے لیے روانہ ہو گیا ہے، جہاں ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کا ہیڈکوارٹر قائم رہے گا۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کی مشترکہ میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کنیڈاکر رہے ہیں، اور تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی میزبان ملک (امریکہ) ایک ایسی ٹیم (ایران) کی میزبانی کر رہا ہے جس کے ساتھ وہ جنگی صورتحال میں رہا ہے۔
 ترکی میں امریکی سفیر نے تصدیق کی کہ کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، تاہم ایرانی سفارت خانے کے مطابق ٹیم کے ۱۵؍ انتظامی اور مینجمنٹ اسٹاف کو ویزے دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج بھی مبینہ طور پر ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ویزا نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو، میسی، صلاح اور نیمار اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کی کوشش کریں گے


 ایک امریکی اہلکار نے واضح کیا کہ مقابلہ کرنے کے لیے ضروری کھلاڑیوں اور لازمی اسٹاف کو ویزے دیے جا چکے ہی۔ اپریل میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اشارہ دیا تھا کہ مسئلہ کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ ان کے ساتھ آنے والے کچھ ایسے افراد کا ہے جن کے تعلقات پاسدارانِ انقلاب سے ہو سکتے ہیں، جو کہ امریکہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ میکسیکو میں تعینات ایرانی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی شرائط کے تحت ایرانی ٹیم کو میچ والے دن ہی امریکہ میں داخل ہونے اور اسی دن واپس نکلنے کا حکم دیا گیا ہے، جو کہ فیفا کے قوانین (میچ سے قبل پریس کانفرنس وغیرہ) کے برعکس ہے۔ تاہم، ٹیم کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ ٹیم کو ملٹی پل انٹری ویزے ملے ہیں اور وہ میچ سے ایک یا دو دن پہلے جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:’میڈ ان انڈیا: اے ٹائٹن اسٹوری‘ ایک برانڈ کی نہیں لگن اور محنت کی کہانی ہے


عراقی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ: امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن  کے مطابق شکاگو پہنچنے پر عراقی ٹیم کے دو ارکان کی اضافی اسکریننگ کی گئی، جس کے بعد ایک فوٹوگرافر کو نااہل قرار دے کر امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK