Inquilab Logo

فیفا ورلڈ کپ :آج اِسپین اور جرمنی کا آمنا سامنا

Updated: November 27, 2022, 10:18 AM IST | Doha

جرمنی کی ٹیم عالمی کپ میں برقرار رہنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادے گی۔ ہسپانوی ٹیم ایک اور شاندار فتح کیلئے کمر بستہ

Spain`s World Cup Team
اِسپین کی عالمی کپ ٹیم

: اپریل میں ورلڈ کپ کے ڈراز ہوئے تو سب کی نظریں البیت اسٹیڈیم میں جرمنی اور اسپین کے درمیان ہونے والے مقابلے پر تھیں۔ ۸؍ماہ بعداتوار کی دیر رات۲؍ سابق عالمی  چمپئن  کے درمیان تصادم سب سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ان دونوں کوخطاب کا فیوریٹ تصور کیا جا رہا تھا لیکن جرمنی جاپان سے اپنا ابتدائی میچ ہارنے کے بعد ناک آؤٹ ہونے کے دہلیز پر ہے۔ اسے اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے اتوار کو اسپین کے خلاف جیتنا ہو گی۔ اگر وہ اسپین سے ہار جاتاہے تو جرمنی کو لگاتار دوسرے ورلڈ ک کے پہلے راؤنڈ میں ہی پیک اپ کرنا پڑ سکتا ہے۔ جرمنی کی شکست اور کم از کم جاپان اور کوسٹا ریکا کے درمیان ڈرا ہونے سےجرمنی باہر ہوجائے گا۔  
 دوسری جانب اسپین ناک آؤٹ میں اپنی جگہ محفوظ کرنا چاہے گا۔ اس نے اپنے پہلے میچ میں کوسٹاریکا کوصفر۔۷؍ سے شکست دی۔ جرمنی کیلئے یہ ہدف حوصلہ افزا نہیں ہے۔ اس نے دو سال قبل نیشنز لیگ میں اسپین کے خلاف جو آخری میچ کھیلا تھا اسےصفر۔۶؍گول  سے شکست ہوئی تھی۔ جرمنی نے۲۰۱۴ء میں برازیل میں اپنا چوتھا ورلڈ کپ خطاب  جیتا تھا لیکن ۲۰۱۸ء  میں گروپ مرحلے سے ہی باہر ہو گیا تھا۔
 اگر ۴؍ سال پہلے کی کہانی اس بار بھی دُہرائی گئی تو یہ پہلی بار ہوگا کہ جرمنی مسلسل ۲؍ ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ میں جگہ نہیں بنا پائے گا۔ اسپین نے اپنا آخری ورلڈ کپ۲۰۱۰ء میں جنوبی افریقہ میں جیتا تھا جبکہ۲۰۱۸ءمیں وہ آخری۱۶؍ سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ اگر اسپین، جرمنی کو شکست دیتا ہے اور کوسٹاریکا جاپان کو ہرانے میں ناکام رہتا ہے تو وہ آخری۱۶؍ میں پہنچ جائے گا۔ کوسٹاریکا کے خلاف بڑی فتح کے بعد اسپین کی ٹیم جرمنی کے خلاف بلند حوصلے کے ساتھ میدان پر اترے گی۔
 اسپین کے کوچ لوئس اینرک نے کہا کہ گزشتہ میچ کے نتیجے نے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں لیکن اب ہمارا سامنا جرمنی سے ہے جسے جیت کی اشد ضرورت ہے۔ جرمنی کے ونگر لیروئے سانے اس میچ میں واپس آ سکتے ہیں۔ وہ گھٹنے کی انجری کے باعث گزشتہ میچ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ ورلڈ کپ میں فٹبال کی ان دو بڑی ٹیموں کے درمیان یہ پانچواں مقابلہ ہوگا۔ ورلڈ کپ میں ان دونوں کے درمیان آخری میچ۲۰۱۰ء  میں سیمی فائنل میں کھیلا گیا تھا جو اسپین نےصفر۔۱؍ سے جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK