ملیالم فلم ’’دِرِیشیم۳‘‘ کی ریلیز کے بعد ناظرین اسی نام سے بننے والی ہندی ورژن فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایسے میں اجے دیوگن کی فلم کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔
EPAPER
Updated: June 02, 2026, 1:55 PM IST | Mumbai
ملیالم فلم ’’دِرِیشیم۳‘‘ کی ریلیز کے بعد ناظرین اسی نام سے بننے والی ہندی ورژن فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایسے میں اجے دیوگن کی فلم کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔
ملیالم فلم ’’دِرِیشیم۳‘‘ریلیز ہو چکی ہے اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ اسی دوران خبر آئی ہے کہ اجے دیوگن کی اداکاری سے سجی ہندی فلم ’’دِرِیشیم۳‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب فلم کا پوسٹ پروڈکشن کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جا سکتی ہے۔
فلم کی شوٹنگ مکمل
ویب سائٹ ۱۲۳؍تیلگو کے مطابق فلم ’’دِرِیشیم۳‘‘ کے ہندی ورژن نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ فلم سازوں نے باضابطہ طور پر اس کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔حال ہی میں پنک ویلا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم کے پروڈیوسرابھیشیک پاٹھک نے تصدیق کی کہ فلم ’’دِرِیشیم۳‘‘ کے ہندی ورژن کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ فی الحال صرف کچھ معمولی اضافی کام (پیچ ورک) باقی ہے۔ فلم ۲؍ اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:آدرش گورو اگلے ہفتے ’’ایلین: ارتھ‘‘ سیزن ۲؍ کی شوٹنگ شروع کریں گے
ملیالم ورژن سے مختلف ہوگا ہندی ورژن
ہندی ورژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا ’’فلم کے لیے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ لوگ اس وقت ملیالم فلم ’’دِرِیشیم۳‘‘ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ مختلف ہے۔ ہندی ناظرین کے لیے میں نے ایک بالکل الگ کہانی کا رخ تیار کیا ہے جو یہاں بہت اچھا کام کرے گا۔ ملیالم ورژن میں خاندانی ڈرامے پر زیادہ زور دیا گیا ہے جبکہ ہندی ورژن ایک فیملی تھرلر ہے۔ جب ٹریلر ریلیز ہوگا تو ناظرین کو اندازہ ہو جائے گا کہ دونوں فلمیں ایک دوسرے سے کتنی مختلف ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:مانسون کے کیرالا پہنچنے کیلئے ابھی مزید دوتین دن کا انتظار
فلم کی کہانی
فلم ’’دِرِیشیم‘‘ فرنچائز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون پولیس افسر کا بیٹا لاپتہ ہو جاتا ہے۔ وہ خاتون وجے کے خاندان کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔ وجے اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔۷؍ سال بعد آنے والے سیکوئل میں سلگاؤنکر خاندان اپنی ماضی کی تکلیف دہ یادوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پھر کچھ ایسا ہوتا ہے جس سے برسوں سے دبے ہوئے گہرے رازوں کے بے نقاب ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔