Inquilab Logo

برطانیہ کی سابق نمبر ون ٹینس کھلاڑی جوہان کونٹا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: December 03, 2021, 12:42 PM IST | Agency | London

برطانیہ کی سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جوہان کونٹا نے ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔۳۰؍سالہ کونٹا گزشتہ ۲؍ دہائی میں برطانیہ کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی رہی ہیں

Goodbye: British tennis players will no longer be seen playing on the tennis court..Picture:INN
گُڈ بائے:برطانوی ٹینس کھلاڑی اب ٹینس کورٹ پر کھیلتی ہوئی نظر نہیں آئیںگی۔۔ تصویر: آئی این این

برطانیہ کی سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جوہان کونٹا نے ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔۳۰؍سالہ کونٹا گزشتہ ۲؍ دہائی میں برطانیہ کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی رہی ہیں۔انہوںنے ۲۰۱۷ء میں ۳؍گرینڈ سلیم سلیم سیمی فائنل کھیلتے ہوئے کریئر کی بہترین  چوتھی درجہ بندی حاصل کی تھی۔ انہوں نے  ۲۰۱۷ء   میں میامی اوپن کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔اس سال کے آغاز میں انہوں نے ناٹنگھم میں اپنا ڈبلیو ٹی اے کریئر کا چوتھا خطاب جیتا تھا۔ جوہان کونٹا نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ ’’شکریہ .... وہ لفظ ہے جس کا میں نے اپنے کریئر کے دوران سب سے زیادہ استعمال کیا ہے اور یہی وہ لفظ ہے جو مجھے لگتا ہے کہ آخر میں سب سے اچھا ہے۔میں اپنے ٹینس کریئر کو ختم کرنے کا اعلان کرتی ہوں اور آپ سب کی شکرگزار ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ جوہان کونٹا کی پیدائش آسٹریلیا میں ہوئی تھی۔ہنگری سے تعلق رکھنے والے ان کے والدین جب کونٹا۱۴؍ سال کی تھیں تو برطانیہ چلے گئے تھے۔کوٹنا نے آئی ٹی ایف سرکٹ پر کھیلتے ہوئے ٹینس کی دنیا میں اپنا نام روشن کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK