Inquilab Logo

ومبلڈن میں دنیا کے سابق نمبرون کھلاڑی راجر فیڈرر کا سفر ختم

Updated: July 09, 2021, 1:54 PM IST | Agency | London

؍۲۴؍سالہ ہیوبرٹ ہرکاز نے سوئزرلینڈ کے کھلاڑی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں قدم رکھا

Roger Federers. Picture:INN
راجر فیڈرر۔تصویر :آئی این این

؍۲۰؍گرینڈ سلیم جیتنے والے سوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر کا ومبلڈن میں لڑکھڑاتے ہوئے کوارٹر فائنل تک پہنچنا اور وہاں ۱۸؍ویں نمبر کے کھلاڑی پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز سے سیدھے سیٹوں میں ہارنا یہ بتانے کےلئے کافی ہے کہ کبھی دنیا کے نمبر ون کھلاڑی رہے فیڈرر کا ریکٹ عمر کے ساتھ ان کا ساتھ چھوڑنے لگا ہے۔۸؍بار ومبلڈن خطاب جیتنے والے راجر فیڈرر کا سینٹر کورٹ پر کئی بار تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان استقبال کیا گیا لیکن اس بار جب وہ شکست کھاکر کورٹ سے وداع ہورہے تھے  تومداحوں نے کھڑے ہوکر تالیاں ضرور بجائیں لیکن شاید وہ راجر فیڈرر کا شکریہ ادا کر رہے تھے اور انہیں گڈ بائی کہہ رہے تھے۔ راجر فیڈرفیڈرر کوارٹر فائنل مقابلہ سیدھے سیٹوں میں ہار گئے اور ہرکاز کے خلاف کورٹ پر ایک گھنٹہ ۵۱؍منٹ تک ہی ٹھہر سکے۔اپنے ۹؍ویں ومبلڈن خطاب پر نظریں مرکوز کرنے والے فیڈرر کو ۳۔۶،۶۔۷،۰۔۶؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے ساتھ یہ سوال اٹھنے لگا  ہے کہ کیا  فیڈرر کا دور ختم ہوگیا؟۔پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز نے پہلی بار گرینڈ سلیم کےسیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔یاد رہے کہ راجر فیڈرر نے اپنے گھٹنے کا گزشتہ سال ۲؍مرتبہ آپریشن کرایا تھا اور تقریباً ۱۲؍مہینے تک ٹینس کورٹ سے دور تھے۔
 دلچسپ بات یہ ہے کہ جب راجر فیڈرر نے ومبلڈن کا پہلا خطاب جیتا تھا اُس وقت ہرکاز کی عمر محض ۶؍سال تھی۔ اب انہوںنے اپنے مثالی (آئیڈیل) راجر فیڈرر کو ہراکر انہیں ومبلڈن کا ۹؍واں اور کریئرکا ۲۱؍ واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے سے محروم کردیا۔اس سے قبل ان دونوں کھلاڑیوں کی ٹکر۲۰۱۹ء میں انڈین ویلس کے کوارٹر فائنل میں ہوئی جہاں فیڈرر نے سیدھے سیٹوںمیں کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK