Inquilab Logo Happiest Places to Work

روہت نے اپنے ۱۰۰؍ویں میچ کویادگار بنا دیا

Updated: December 13, 2019, 10:12 PM IST | Rajkot

کہا جا رہا تھا کہ راجکوٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی۔ ۲۰؍ میچ میں ’ماہا‘ طوفان رخنہ ڈال سکتا ہے۔’ماہا‘ تو میچ میں رخنہ نہیں ڈال سکا لیکن ہندوستانی کپتان روہت شرما نے جارحانہ اور طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ریکارڈ ۱۰۰؍ویں ٹی۔۲۰؍میچ کا جشن جمعرات منایا

(روہت شرما ( تصویر: جاگرن
(روہت شرما ( تصویر: جاگرن

 راجکوٹ،(ایجنسی):کہا جا رہا تھا کہ راجکوٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی۔ ۲۰؍ میچ میں ’ماہا‘ طوفان رخنہ ڈال سکتا ہے۔’ماہا‘ تو میچ میں رخنہ نہیں ڈال سکا لیکن ہندوستانی کپتان روہت شرما نے جارحانہ اور طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے   اپنے ریکارڈ ۱۰۰؍ویں ٹی۔۲۰؍میچ کا جشن جمعرات منایا۔ انہوںنے ۸۵؍ رنوں کی  طوفانی اننگز سے ہندوستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ۸؍وکٹوں کی جیت اور ۳؍میچوں کی سیریز میں ایک ایک سے برابری دلاکر جشن منایا۔ٹاس جیتنے کے بعد روہت شرما نے بنگلہ دیش کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس نے۶؍ وکٹوں  کے نقصان پر۱۵۳؍رن بنائے تھے۔اس کے جواب میں ہندوستان کے افتتاحی بلے بازوں روہت شرما(۸۵)اور شکھر دھون(۳۱) نے پہلے وکٹ کےلئے ۱۱۸؍رن جوڑتے ہوئے آسان فتح کی بنیاد رکھ دی۔
 روہت شرما نے محض ۴۳؍گیندوں پر ۸۵؍ رنوںکی  جارحانہ اننگز میں ۶؍چوکے اور ۶؍ چھکے لگائے جس کی بدولت ہندوستان نے میچ ۱۶؍ ویں اوور میں ہی ختم کردیا۔ ہندوستان کے کارگزار کپتان روہت شرما نے اپنے ۱۰۰؍ویں  ٹی۔۲۰؍مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش پہلے ۱۰؍اوور میں ۷۸؍رن بناکر بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن ہندوستان نے اگلے ۱۰؍اوور میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو ۶؍وکٹ پر ۱۵۳؍رنوں پر روک دیا۔ اس کے بعد ہندوستان نے ۱۵ء۴؍اوور میں ۲؍وکٹ پر ۱۵۴؍رن بناکر جیت حاصل کی۔
 روہت اپنی فاتحانہ اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ بنے اور انہوں نے شاندار انداز میں اپنی کامیابی کا جشن منایا۔ ٹی۔۲۰؍فارمیٹ میں دنیا میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز روہت جب اپنے رنگ میں ہوں تو دنیا کے کسی گیندباز کے لئے انہیں روکنا مشکل کام ہوجاتا ہے اور  جمعرات کو یہی بنگلہ دیش کے ساتھ ہوا۔ روہت نے بنگلہ دیش کی گیندبازی کی دھجیاں اڑا دیں۔ روہت نے اپنے ۵۰؍رن محض ۲۳؍ گیندوں ۶؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے پورے کئے۔ٹیم انڈیا کے لئے لوکیش راہل نے ۱۱؍ گیندوں میں ۸؍اور شریس ایئر نے  ۱۳؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۲۴؍رن بناکر ہندوستان کو آسان جیت کی منزل پر پہنچا دیا۔ بنگلہ دیش کی طر ف سے امین الاسلام نے ۲۹؍رن پر۲؍وکٹ لئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK