Inquilab Logo

فارمولا وَن : لیوس ہیملٹن فائنل سیزن میں مرسڈیز کو ٹاپ پر پہنچانے کیلئے پُرعزم

Updated: February 18, 2024, 9:36 AM IST | Agency | London

مرسڈیز کے اپنی نئی کار لانچ کے موقع پر ہیملٹن نے کہا’’میں آج خود کو جتناحوصلہ مند اورمستعد محسوس کررہا ہوں، اتنا پہلے کبھی نہیں کیا‘‘،ہیملٹن ۲۰۲۵ء میں فیراری میں شامل ہو جائیں گے۔

A Mercedes driver at the launch of his team`s new car. Photo: INN
مرسڈیز کے ڈ رائیور اپنی ٹیم کی نئی کار کے لانچ کے موقع پر۔ تصویر : آئی این این

فارمولا وَن (ایف وَن)کے رواں سیزن کے تعلق سے لیوس ہیملٹن کا کہنا ہے کہ اگر وہ مرسڈیز ٹیم کو آخری سیزن میں ٹاپ پر واپس لانے میں مدد کر سکیں تو ان کیلئے یہ سب سے بڑا اوریادگار لمحہ ہوگا۔ ۷؍ بارکے چمپئن لیوس ہیملٹن ۲۰۲۵ء میں فیراری میں منتقل ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایف وَن کی تاریخ میں ان کا مرسڈیز سے کامیاب تعلق ختم ہو جائے گا۔ مرسڈیز کے اپنی نئی کار لانچ کے موقع پر ہیملٹن نے کہا’’میں آج خود کو جتناحوصلہ مند اورمستعد محسوس کررہا ہوں، اتنا پہلے کبھی نہیں کیا۔ ‘‘
 ہیملٹن نے آخری خطاب ۲۰۲۰ء میں جیتا تھا۔ بعد ازاں ۲۰۲۱ء میں ابو ظہبی میں وہ ریکارڈ توڑ ۸؍و اں خطاب بھی اپنے نام کرلیتے لیکن ریس ڈائریکٹر کی جانب سے ضوابط کو درست طریقے سے نافذ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے انہیں ہار کاسامنا کرنا پڑٓ تھا۔ ۲۰۱۳ء میں مرسڈیز سے وابستہ ہونے والے۳۹؍ سالہ ڈرائیور نے کہا’’ٹیم کے ساتھ اعلیٰ مقام تک پہنچنا ایک خواب ہو گا۔ ہم ایک ساتھ کئی نشیب و فراز طے کئے ہیں، اب اس ٹیم کو واپس سب سے اوپر لے جانا میرے لئے واقعی سب سے بڑا لمحہ ہوگا۔ مرسڈیز کےٹیم پرنسپل ٹوٹو وولف نے اس موقع پر کہا کہ ان کی نئی کار کو جسے بدھ کو ایک گیلے ٹریک پر کچھ لیپس تک چلایاگیا تھا، نئے سرے سے لانچ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ یہاں تک آنے کیلئے ۲؍ مشکل سال گزرے ہیں۔ ۸؍ بارکی چمپئن مرسڈیز۲۰۲۲ء میں متعارف کرائے گئے نئے قوانین کے تحت پچھلے دو سیزن سے ریڈ بل سے پیچھے رہ گئی ہے۔ وولف نے کہا’’کار بہت مختلف ہے اور کئی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس میں بہت میکانیکل تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ڈرائیوروں کو اسے ڈرائیوکرنے میں بہت لطف آئےگا۔ ‘‘
 وولف نے کہا کہ ٹیم اپنی توقعات کو برقرار رکھے ہوئے ہے، امید ہے کہ گروپ کی قیادت فیراری، میک لارن اور ایسٹن مارٹن سے سمجھوتہ کرے گی جو گزشتہ سال ان کے اہم حریف رہےہیں اور مل کر ریڈ بل کا مقابلہ کریں گے۔ اس وقت ریڈ بل بہت آگے ہے اوراس کی برابری کرنا انتہائی مشکل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK