Inquilab Logo

فارمولاوَن ریس : آسٹریا گراں پری پر بوٹاس کا قبضہ ، ہملٹن کو چوتھا مقام

Updated: July 07, 2020, 2:04 PM IST | Agency

سال کی پہلی گراں پری ریس میں مرسڈیز کے ڈرائیور نے سبھی کو پیچھے چھوڑا ۔ چارلس نے دوسری اور نورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی

Botas
والٹاری بوٹاس ٹرافی کے ساتھ

فن لینڈ کے والٹاری بوٹاس نے اتوارکو پول پوزیشن سے شروعات کرتے ہوئے آسٹریا گراں پری میں سیزن کی پہلی فارمولا ون ریس جیت لی  جبکہ ان کے ساتھی    عالمی  چمپئن  برطانیہ کے اسٹار ڈرائیور لوئیس ہملٹن چوتھے نمبر پر رہے۔
 فارمولا ون سیزن کا آغاز اس سال کورونا کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ ہوا تھا اور پہلی ریس آسٹریا کے گراں پری کے ناظرین کے بغیر ڈرامائی انداز میں ختم ہوئی۔ ریڈ بل رنگ سرکٹ میں موجود سیفٹی کار ڈرائیور مستقل مصروف رہا اور۲۰؍ میں سے ۱۱؍ کاریں ہی ریس ختم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ریس ناظرین کے بغیر منعقد کی گئی۔ فیراری کے چارلس لیکریک نے سب کو حیرت میں ڈال کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میک لارین کے لینڈو نورس تیسری پوزیشن پر رہے۔ ریس کے سب سے کم عمر ڈرائیور۲۰؍ سالہ نورس پہلی بار پوڈیم پہنچے۔
 ۶؍بار کے عالمی  چمپئن ہملٹن دوسری مرتبہ جرمانہ وصول کرنے کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر پھسل گئے۔ہملٹن کو ایک ٹائم پنالٹی مل گئی۔ ریڈ بل نے ہفتے کے کوالیفائنگ فیصلے کو چیلنج کیا جس کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا گیا اور ہملٹن گرڈ پر دوسرے نمبر سے ۵؍ویں نمبر پر کھسک گئے۔
 فارمولا ون کا آغاز آسٹریا گراں پری کے ساتھ ہوا جب سیزن کوروناوائرس کی وجہ سے تقریباً ۴؍ مہینے بند تھا۔ کوالیفائنگ ریس میں بوٹاس نے ہملٹن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پول پوزیشن حاصل کرلی۔ ہملٹن اور بوٹاس رواں سیزن میں کالے لباس اور کالی مرسڈیز کار میں نسل پرستی کے خلاف ریس کررہے تھے اور اپنی کار پر اسٹاپ نسل پرستی تحریر کیا ۔ہملٹن کو گرڈ پر اپنی شروعات کرنی تھی  لیکن وہ  سنیچرکو موصول ہونے والے جرمانے کی وجہ سے گرڈ پر پانچویں نمبر پر آگئے۔ بوٹاس نے ایک گھنٹہ اور۳۰؍​​منٹ ۵۵؍سیکنڈ کا وقت لے کرکامیابی  اپنے نام کی۔ہملٹن اپنے ساتھی بوٹاس سے ساڑھے۵؍سیکنڈ پیچھے رہے۔ دوسری پوزیشن پر لیکریک۲؍ سیکنڈ پیچھے اور تیسری پوزیشن پر آنے والے نورس ساڑھے ۵؍ سیکنڈ پیچھے رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK