Inquilab Logo

انگلینڈ کے ساتھ سیریز ہندوستان میں کروانا ترجیح : گنگولی

Updated: October 01, 2020, 10:00 AM IST | Agency | Dubai

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی انگلینڈ کے ساتھ ہندوستان میں سیریز منعقد ہونا بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔

Sourav Ganguly . Picture:INN
سورو گنگولی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول  بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی انگلینڈ کے ساتھ ہندوستان میں سیریز منعقد ہونا بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ سوروگنگولی نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود اگلے سال جنوری اور مارچ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کو ہندوستان میں منعقد کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کی ترجیح ہندوستان میں یہ سیریز کروانا ہے اور وہ اس کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے دُبئی ، ابوظہبی  اور شارجہ میں ۳؍ میدان ہیں ۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کورونا کی وجہ سے انگلینڈ کے ساتھ ہندوستان کی سیریز اور اگلے سال کے آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں کھیلی جاسکتی ہے۔ بی سی سی  آئی نے میچوں کے انعقاد کے لئے امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ حال ہی میں ایک ایم او یو پر دستخط کئے تھے۔گنگولی نے کہا کہ ہمارے پاس ممبئی میں متحدہ عرب امارات جیسی سہولت بھی ہیں۔ برابورن ، وانکھیڈے اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم ممبئی میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتا کا تاریخی اسٹیڈیم ایڈن گارڈنس ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK