گیان دتّو ٹی ٹی اور بھویا چھابڑا-وشاکھا ٹوپو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے نیشنل ایکسیلنس سینٹر میں جاری بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چمپئن شپ۲۰۲۵ء کے کوارٹر فائنل میں اپنے زیادہ رینک والے حریفوں کو شکست دے کر شاندار الٹ پھیر کیا۔
EPAPER
Updated: October 17, 2025, 3:43 PM IST | Guwahati
گیان دتّو ٹی ٹی اور بھویا چھابڑا-وشاکھا ٹوپو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے نیشنل ایکسیلنس سینٹر میں جاری بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چمپئن شپ۲۰۲۵ء کے کوارٹر فائنل میں اپنے زیادہ رینک والے حریفوں کو شکست دے کر شاندار الٹ پھیر کیا۔
گیان دتّو ٹی ٹی اور بھویا چھابڑا-وشاکھا ٹوپو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے نیشنل ایکسیلنس سینٹر میں جاری بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چمپئن شپ۲۰۲۵ء کے کوارٹر فائنل میں اپنے زیادہ رینک والے حریفوں کو شکست دے کر شاندار الٹ پھیر کیا جبکہ لڑکیوں کے سنگلز میں تنوی شرما اور انتی ہڈا بھی اپنے میچ جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔
اپنے پہلے ورلڈ جونیئر کھیل رہے گیان دتّو نے لڑکوں کے سنگلز میں ۸؍ویں سیڈیافتہ امریکی کھلاڑی گیریٹ ٹین کو۱۲۔۱۵، ۱۳۔۱۵؍سے شکست دی۔ بھویا اور وشاکھا نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے تیسرے سیڈ یافتہ فرانسیسی جوڑی تھیبولٹ گارڈن اور آگاتھی کوواس کو۱۵۔۲۱، ۱۱۔۱۵، ۱۲۔۱۵؍ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
لڑکیوں کے سنگلز میں سرفہرست تنوی نے چین کی سن لی یوان کو۸۔۱۵، ۵۔۱۵؍ سے اور آٹھویں سیڈ انتی نے ملائیشیا کی کیرن ٹی کو۱۰۔۱۵،۷۔۱۵؍ سے ہرادیا۔ کوارٹر فائنل میں تنوی کا مقابلہ جاپان کی ساکی ماتسوموتو سے اورانتی کا مقابلہ تھائی لینڈ کی دوسری سیڈ انیپت فچتپریچاسک سے ہوگا۔ تنوی اور ا نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی، جبکہ گیان دتّو اور بھویا-وشاکھا کی جوڑی نے اپنی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تمغے کے قریب پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھئے:۴؍بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹٹمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
دوسری جانب، بھویا اور وشاکھا نے کورٹ کے سازگار حصے سے کھیل کی منصوبہ بندی کو بخوبی نافذ کیا اور فرانس کے تیسرے سیڈ کھلاڑیوں کو شکست دی۔ پہلا گیم آسانی سے ہارنے کے بعد ہندوستانی جوڑی نے دوسرے گیم میں جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے واپسی کی۔ فیصلہ کن گیم نہایت سنسنی خیز رہا، جب فرانسیسی جوڑی۶۔۸؍ اور بعد میں۸۔۱۱؍ کی برتری پر تھی لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں نے حکمت عملی تبدیل کر کے مخالفین کو حملہ کرنے سے روکا۔ اس فیصلے نے بھویا کو پوائنٹس حاصل کرنے کے مواقع دیئے اور ہندوستانی جوڑی نے لگاتار ۶؍ پوائنٹس جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔ اب بھویا اور وشاکھا کا مقابلہ چائنیز تائپے کی ہنگ بِنگ فُو اور چو یون اَن کی جوڑی سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کی کم تائے ہیون اور مون اِن سیو کو۹۔۱۵، ۱۱۔۱۵؍ سے شکست دی۔