Inquilab Logo Happiest Places to Work

گول کیپر گلیرمو اوچوا میکسیکو کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل، چھٹا عالمی کپ کھیلیں گے

Updated: June 01, 2026, 7:05 PM IST | Mexico City

میکسیکو کے تجربہ کار گول کیپر گلیرمو اوچوا کو فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لئے میکسیکو کے ۲۶؍ رکنی حتمی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز حاصل کریں گے۔

Mexico Team.Photo:X
میکسیکوٹیم۔ تصویر:ایکس

میکسیکو کے تجربہ کار گول کیپر گلیرمو اوچوا کو فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لئے میکسیکو کے ۲۶؍ رکنی حتمی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز حاصل کریں گے۔ ۴۰؍ سالہ گلیرمواوچوا ۲۰۰۶ءسے فٹبال کے ہر عالمی کپ کا حصہ رہے ہیں اور وہ ۱۵۳؍ بین الاقوامی میچز کے ساتھ میکسیکو کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ 
ہیڈ کوچ خاویر ایگیرے کے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان ایڈسن الواریز اور سٹرائیکر راؤل جیمنیز جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ۲۳؍ سالہ فارورڈ ارمانڈو گونزالیز اور محض ۱۷؍ سالہ اٹیکنگ مڈفیلڈر گلبرٹو مورا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ۱۷؍ سالہ گلیرمورا چواورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن جائیں گے۔ 

 


اسکواڈ میں۲؍ ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہیں میکسیکو کی شہریت ملی ہے، جن میں سپین میں پیدا ہونے والے مڈفیلڈر الوارو فیڈالگو اور کولمبیا کے فارورڈ جولین کوئنز شامل ہیں۔میکسیکو، امریکہ اور کنیڈا کے ساتھ مل کر اس ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کر رہا ہے جو ۱۱؍ جون سے ۱۹؍ جولائی تک کھیلا جائے گا۔ میکسیکو کی ٹیم گروپ اے میں اپنی مہم کا آغاز ۱۱؍ جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد اس کا مقابلہ جنوبی کوریا اور چیک جمہوریہ سے ہوگا۔ 
میکسیکو کا مکمل اسکواڈ،گول کیپرز، راؤل رانگیل، گلیرمو اوچوا اور کارلوس اسیویڈو ڈیفنڈرزمیں جورج سانچیز، اسرائیل ریس، سیسر مونٹیس، جوہان واسکیز، جیسس گالارڈو اور میٹیو چاویز۔مڈفیلڈرز میں ایرک لیرا، اوربیلین پینیڈا، الوارو فیڈالگو، برائن گوٹیرز، لوئس رومو، ایڈسن الواریز (کپتان)، اوبیڈ وارگاس، گلبرٹو مورا اور لوئس چاویز۔فارورڈزمیں روبرٹو الواریڈو، سیسر ہوئیرٹا، الیکسس ویگا، جولین کوئنز، گلیرمو مارٹنیز، ارمانڈو گونزالیز، سانٹیاگو جیمنیز اور راؤل جیمنیز پر مشتمل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’اونچا لمبا قد فار ایور‘‘میں دِشا پٹانی اور اکشے کمارکا نیا دھماکہ خیز انداز


فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟
فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء اس بار پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہونے جارہا ہے۔ اس ورلڈکپ میں ایسی بہت سی نئی چیزیں ہوں گی جو پہلے کسی ورلڈکپ میں نہیں ہوئیں جن میں تین سب سے اہم ہیں۔ سب سے پہلی تبدیلی ٹورنامنٹ کا حجم ۳۲؍ ٹیموں سے بڑھ کر ۴۸؍ ٹیموں تک ہوگیا ہے۔ اس ایونٹ میں میچز کی تعداد بھی ۶۴؍ سے بڑھ کر۱۰۴؍ ہوگئی ہے اور کسی بھی ٹیم کو ٹرافی جیتنے کے لیے اب۷؍ کے بجائے ۸؍ میچز کھیلنے ہوں گے۔ اس مرتبہ ۴؍ ایسی ٹیمیں بھی شامل ہیں جو اس سے پہلے کبھی ورلڈکپ نہیں کھیل سکیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا نے فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ءکے لئے حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا


یہ ایونٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب تین ممالک مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔ مختلف ٹائم زونز کے درمیان سفر سے کھلاڑیوں کو تھکاوٹ ہوسکتی ہے اس لیے فیفا سفر کے لیے تین مختلف ٹائم زونز متعارف کروا رہا ہے تاہم گروپ مرحلے کے بعد ٹیموں کو پانچ ہزار کلومیٹر تک کا طویل سفر بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ تین مختلف ممالک میں ناک آؤٹ میچز کی وجہ سے شائقین کو بھی بھاری اخراجات اور ویزا مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔  اس کے علاوہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میچ میں ہاف ٹائم شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس پرفارم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK