ملکی سطح پر مانگ میں اضافے اور تیار مال کا اسٹاک بڑھانے کی کمپنیوں کی حکمتِ عملی کے باعث مئی کے مہینے میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 8:07 PM IST | New Delhi
ملکی سطح پر مانگ میں اضافے اور تیار مال کا اسٹاک بڑھانے کی کمپنیوں کی حکمتِ عملی کے باعث مئی کے مہینے میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
ملکی سطح پر مانگ میں اضافے اور تیار مال کا اسٹاک بڑھانے کی کمپنیوں کی حکمتِ عملی کے باعث مئی کے مہینے میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ ماہانہ اعداد و شمار کے مقابلے ایچ ایس بی سی کی جانب سے جاری کردہ انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس اپریل کے۷ء۵۴؍ سے بڑھ کر مئی میں ۰ء۵۵؍ پر پہنچ گیا، جب کہ مارچ میں یہ ۳ء۵۴؍رہا تھا۔
یہ انڈیکس ۵۰؍ سے جتنا اوپر ہوتا ہے، سرگرمیوں میں اتنی ہی تیزی کو ظاہر کرتا ہے، جب کہ ۵۰؍ سے جتنا نیچے رہے، وہ سرگرمیوں میں اتنی ہی بڑی گراوٹ کا اشارہ ہوتا ہے۔ وہیں ۵۰؍ کا ہندسہ استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔ پی ایم آئی انڈیکس تیار کرنے کے لیے نئے آرڈرز، پیداوار، روزگار، سپلائر کو ڈیلیوری میں لگنے والا وقت اور خام مال کے اسٹاک جیسے عوامل کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’اونچا لمبا قد فار ایور‘‘میں دِشا پٹانی اور اکشے کمارکا نیا دھماکہ خیز انداز
ہندوستان میں ایچ ایس بی سی کےماہرِ اقتصادیات پرانجل بھٹاچاریہ نے کہا کہ پی ایم آئی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مغربی ممالک کے بحران کے حل نہ ہونے کے باوجود مینوفیکچررز ایک بار پھر تیار مال کا اسٹاک بڑھا رہے ہیں۔ پیداواری نمو کی رفتار تیز ہوئی ہے، اور ساتھ ہی خام مال کی خریداری اور تیار مال کا اسٹاک اس سے بھی کہیں زیادہ تیزی سے بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا نے فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ءکے لئے حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سطح پر مانگ آنے سے نئے آرڈرز میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، تاہم برآمدات کے آرڈرز کی رفتار سست رہی۔ اپریل کے مقابلے میں لاگت کی افراطِ زر (مہنگائی) میں معمولی راحت رہی، جبکہ مصنوعات کی قیمتوں کی افراطِ زر اس سے کہیں زیادہ تیزی سے گرا۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنیاں کم منافع پر مال بیچ رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیداوار بڑھانے کے لیے کمپنیوں نے نئی ملازمتیں فراہم کیں۔ اگرچہ روزگار بڑھنے کی یہ رفتار اپریل کے مقابلے میں کچھ کم تھی، لیکن پھر بھی یہ کافی مضبوط رہی۔