Inquilab Logo

ہاشم آملہ کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں برائن لارا اوراسٹیو وا شامل

Updated: February 20, 2020, 10:06 AM IST | Agency | Karachi

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہاشم آملہ نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز برائن لارا اور آسٹریلیا کے اسٹیو وا کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے جبکہ سابق مایہ ناز گیند بازنے سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کو بہترین اسپنر قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں شان ٹیٹ سے تیز گیند باز کا سامنا نہیں کیا۔

ہاشم آملہ ۔ تصویر : آئی این این
ہاشم آملہ ۔ تصویر : آئی این این

 کراچی : جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  ہاشم آملہ نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز برائن لارا اور آسٹریلیا کے  اسٹیو وا کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے جبکہ سابق مایہ ناز گیند بازنے سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کو بہترین اسپنر قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں شان ٹیٹ سے تیز گیند باز کا سامنا نہیں کیا۔ 
    پاکستان سپر لیگ کے موقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے کریئر کور ڈرائیو  میرا  پسندیدہ شاٹ  ہے۔آملہ نے ایک سوال کے جواب میں اوول میں کی گئی ٹرپل سنچری اور پرتھ میں کی گئی سنچری دونوں کو پسندیدہ اننگز قرار د یا ۔ 
 آملہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے چند سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے اور اس تجربے کو نوجوانوں تک منتقل کرنا ہی سب سے اہم بات ہے۔میں بیٹنگ سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے بارے میں بات چیت کر کے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نوجوانوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔پشاور زلمی کی ٹیم کے بیٹنگ مینٹر اور کرکٹر ہاشم آملہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ۵؍ویں ایڈیشن کیلئے زلمی کا حصہ بننے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے ٹیم کی بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ۲؍ سال قبل ورلڈ الیون کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آیا تھا اور ہم پاکستان کے ساتھ ٹی۲۰؍سیریز کھیلی تھی اور اب ۲؍ سال بعد واپس آیا ہوں ۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں۱۸؍ ہزار سے زائد رن بنانے والے بلے باز نےپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو  بہت سی اہم ٹپس دی ہیں۔ اس موقع پر کامران اکمل نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں ہاشم آملہ جیسے لیجنڈ کی موجودگی سے نہ صرف نوجوانوں بلکہ سنیئر کھلاڑیوں پر بھی بہت فرق پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK