• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ڈان ۳ ؍ میں رتیک: رتیک روشن نے حقیقت بیان کر دی

Updated: February 13, 2026, 7:50 PM IST | Mumbai

رتیک روشن نے فلم ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کو ریپلیس کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے لیے ان سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ رنویر سنگھ اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے درمیان تنازع جاری ہے۔

Hrithik Roshan.Photo:INN
رتیک روشن۔ تصویر:آئی این این

رنویر سنگھ اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے درمیان  جاری  تنازع  میں رتیک روشن نے فلم ڈان ۳؍ کے لیے رابطے کی تصدیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے لیے ان سے کبھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اسی دوران، رنویر اور فلم کے فلمسازوں  نے ایک دوسرے پر غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔
رنویر سنگھ اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے تنازع میں رتیک روشن بھی شامل ہو گئے ہیں۔ یہ اس وقت ہوا جب ایک سینئر اداکار نے الزام لگایا کہ فرحان اختر نے ڈان ۳؍میں انہیں ریپلیس کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایکسل انٹرٹینمنٹ نے اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن اب رتیک نے وضاحت دے دی ہے۔ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق فلم قابل کے اداکار نے ایک اہم پورٹل کو بتایا کہ ڈان۳؍ کے لیے ان سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا تھا۔ رتیک اور فرحان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں نے پہلے فلم لکشیا میں ساتھ کام کیا ہے۔ رتیک نے فرحان کی فلم  ڈان۲ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک کیمیو بھی کیا تھا۔
رتیک روشن نے آخرکار کیا کہا؟ 
وَیرائٹی انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رتیک روشن نے کہا کہ ڈان ۳؍ میں ان کے نام  کے تعلق سے خبر قابو سے باہر ہو گئی ہیں، اس لیے اس بارے میں مکمل وضاحت دینا ضروری ہے۔ انہوں نے صاف کہا کہ ڈان ۳؍ کے لیے ان سے کبھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور میڈیا سے درخواست کی کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے آفیشل اکاؤنٹ سے تصدیق ضرور کریں۔کئی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ رنویر کے فلم چھوڑنے کے بعد ڈان۳؍  کے میکر رتیک روشن کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، رتیک کے بیان کے بعد یہ تمام افواہیں ختم ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۰ء کے بعد وینزویلا نے اسرائیل کو پہلی مرتبہ خام تیل بھیجا

رنویر سنگھ بمقابلہ ایکسل انٹرٹینمنٹ 
رتیک روشن کا ردعمل رنویر سنگھ کے اس دعوے کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایکسل انٹرٹینمنٹ انہیں ریپلیس کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رنویر نے الزام لگایا کہ فرحان اور ان کی ٹیم رتیک روشن کو فلم میں لینے کا امکان تلاش کر رہی تھی، تاہم اداکار کی شاندار کامیابی کے بعد ہی دوبارہ ان سے رابطہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر‘‘ کی پاکستانی گرے مارکیٹ میں دھوم: پائریٹڈ کاپیاں ۵۰؍ روپے میں دستیاب

رنویر نے فرحان پر ڈان۳؍ کے معاملے میں غیر پیشہ ورانہ   رویہ اپنانے کا بھی الزام لگایا کیونکہ فلم پہلے ہی کئی بار تاخیر کا شکار ہو چکی تھی اور اس کی شوٹنگ ابھی شروع نہیں ہو سکی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فرحان کے پاس اس پروجیکٹ کی آخری اسکرپٹ نہیں تھی، جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK