Inquilab Logo

بنگلہ دیش کے دوسری اننگز میں ۳۹؍رن پر ۴؍کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

Updated: November 29, 2021, 1:57 PM IST | Agency | Dhaka

پاکستان کی پہلی اننگز ۲۸۶؍رن پر سمٹ گئی۔ پاکستان کے عابد علی نے ۱۳۳؍رن بنائے۔شاہین کی خطرناک گیندبازی

Pakistan players after dismissing Bangladeshi players.Picture:INN
پاکستان کے کھلاڑی بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد ۔ تصویر: آئی این این

چٹگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنگلہ  دیش نے۴؍ کھلاڑیوں کے نقصان پر ۳۹؍رن  بنالیے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹگانگ کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز اتوار کو کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بنگلہ  دیش نے۴؍ کھلاڑیوں کے نقصان پر۳۹؍ رن بنالیے جب کہ پاکستان پر۸۳؍ رن کی سبقت بھی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے تیسرے دن کا کھیل بغیر کسی نقصان کے۱۴۵؍ رن  سے شروع کیا تو۵۲؍ رن پر عبداللہ شفیق پویلین لوٹ گئے، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے، پاکستانی کپتان بابراعظم صرف۱۰؍ رن  بناسکے جب کہ فواد عالم بھی صرف ۸؍رن کے مہمان ثابت ہوئے اور واپس پویلین چلے گئے۔وکٹ کیپر بلے  باز محمد رضوان بھی بنگلہ دیشی بولرس کا سامنا نہ کرسکے اور صرف ۵؍ رن بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جب کہ سنچری اسکور کرنے والے عابدعلی نے شاندار۱۳۳؍ رن کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پوری پاکستانی ٹیم ۲۸۶؍ رن بناکر پویلین لوٹ گئی۔  سنیچر کے روز کھیل کے دوسرے روز بنگلہ  دیش کی ٹیم اسکور میں صرف ۷۷؍رن کا ہی اضافہ کرسکی اور۳۳۰؍ رن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے کھیل کے اختتام پر۱۴۵؍ رن  بنالیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے۵؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان نے ۲۔۲؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کھیل  کے پہلے دن بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف۴۹؍ رن پر ۴؍ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم بعد میں لیٹن داس اور مشفق الرحیم نے اچھی بلے بازی کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK