Inquilab Logo

تیسرے یکروزہ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ۴؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: March 19, 2024, 9:57 AM IST | Agency | Chattogram

بنگلہ دیش نے گھر پر ہونے والی یکروزہ سیریز پر ۱۔۲؍سے قبضہ کرلیا۔ تیسرے میچ میں تنزید حسن نے ۸۴؍رن بنائے۔

Bangladesh team captured the ODI series. Photo: INN
بنگلہ دیش کی ٹیم نے یکروزہ سیریز پر قبضہ کرلیا۔ تصویر : آئی این این

تنزید حسن کی۸۴؍ رن کی نصف سنچری اور رشاد حسین ناٹ آؤٹ۴۸؍ رن کی اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے پیر کو تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے ۳؍ میچوں کی سیریز بھی۱۔ ۲؍ سے جیت لی ہے۔ 
 ۲۳۶؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی انعام الحق اور تنزید حسن کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے۵۰؍رن جوڑے۔ انعام الحق۱۲؍ رن کو کمارا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ۱۱؍ویں اوور میں کپتان نجم الحسن شانتو بھی ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ محمد توحید ہر دئے ۲۲؍ رن بنانے کے بعد تیسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش نے۴۰ء۲؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر ۲۳۷؍ رن بناکر ۴؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ 
اس سےقبل جنیت لیانگے کی ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍ رن کی سنچری اور چرتھ اسلنکا کی۳۷؍ رن کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے پیر کو تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ۲۳۶؍ رن کا ہدف دیا ہے۔ آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ایک رن پر اوپنر پاتھم نسانکا کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد اویشکا فرنانڈو بھی چوتھے اوور میں ۴؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم کپتان کوسل مینڈس نے کچھ جدوجہد کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ وہ ۲۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سدیرا سمرا وکرما نے ۱۴؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK