Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان بمقابلہ افغانستان: جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا

Updated: May 19, 2026, 10:27 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔

Jasprit Bumrah.Photo:X
جسپریت بمراہ۔ تصویر:ایکس

ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت  فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں کے ایل راہل کو رشبھ پنت کی جگہ نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ شبھ من گل دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 


واحد ٹیسٹ ۶؍ جون سے نیو چنڈی گڑھ میں شروع ہوگا۔ پہلا ون ڈے۱۴؍ جون (دھرم شالہ)، دوسرا ۱۷؍ جون (لکھنؤ) اور تیسرا ۲۰؍ جون (چنئی) کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا گیا ہے، جو ۲۰۱۸ء میں بنگلورو میں منعقد ہوا تھا۔ اس مقابلے میں ہندوستان  نے افغانستان کو ایک اننگز اور ۲۶۲؍رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:چنئی سپر کنگز کی شکست، سن رائزرز حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز پلے آف میں پہنچ گئے

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پچھلے سال نومبر میں شکست کے بعد ہندوستان اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلے گا۔ اس بار ٹیم میں کئی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔جسپریت بمراہ کے ساتھ ساتھ رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل اور آکاش دیپ کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔  اسپن آل راؤنڈر مانو ستھار، فاسٹ بولر گرنور برار اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرش دوبے کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔
 ہندوستانی  ٹیسٹ اسکواڈ: شبھ من گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل (نائب کپتان)، سائی سدرشن، رشبھ پنت، دیودت پڈیکل، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، مانو ستھار، گرنور برار، ہرش دوبے اور دھرو جریل۔

یہ بھی پڑھئے:امتیاز علی کی ’’مَیں واپس آؤں گا‘‘کا ٹریلر جاری، محبت اور ہجرت کی کہانی


ہندوستانی  ون ڈے اسکواڈ:شبھ من گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، شریاس ایّر (نائب کپتان)، کے ایل راہل، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، عرشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، پرنس یادو، گرنور برار اور ہرش دوبے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK