Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے چلی کو ہراکر فائنل میں قدم رکھا

Updated: June 21, 2026, 12:01 PM IST

۶۔ صفر سے جیت حاصل کی، نونیت کور اوردیپیکا نے ٹیم کیلئے ۲۔ ۲؍گول کئے، فائنل میں نیوزی لینڈ سے ٹکر۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ ۲۶۔ ۲۰۲۵ءکے سیمی فائنل میں چلی کو یکطرفہ مقابلے میں ۶۔ صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اب خطاب کے لئےاس کا مقابلہ میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ 
ہندوستان کی جانب سے نونیت کور نے چھٹے اور ۱۳؍ویں منٹ، دیپیکا نے ۱۴؍ویں اور ۱۸؍ ویں منٹ، نیہا نے ۳۲؍ویں منٹ اور رتوجا داداسو پِسال نے ۳۹؍ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔ شاندار کارکردگی پر کپتان سلیما ٹیٹے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹی ۲۰؍ خواتین ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو مات دے دی

ہندوستان نے آغاز ہی سے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی اور پہلے ہاف میں ہیچارصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے مزید ۲؍ گول کردئیے۔ ۲؍ گول کےساتھ دیپیکا ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر۶؍ گول کرکے سب سے زیادہ گول کرنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔  ہندوستان نے دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چلی کو کوئی موقع نہیں دیا اور شاندار فتح کے ساتھ خطابی مقابلے میں جگہ بنائی۔ 
دوسرے سیمی فائنل میں میزبان نیوزی لینڈ نے امریکہ کو شوٹ آؤٹ میں ایک کے مقابلے ۴؍گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK