Inquilab Logo

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کی سابق کرکٹرجوگیندر کی پزیرائی

Updated: March 30, 2020, 11:20 AM IST | Agency | New Delhi

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے۲۰۰۷ء ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن اور ہندوستان کے سابق فاسٹ بولر جوگیندر شرما کی کورونا وائرس کے پھیلنے کے درمیان لوگوں کی مدد کو لے کر تعریف کی ہے۔

Jogindar Sharma - PIC : Twitter
جوگیندر شرما ۔ تصویر : ٹویٹر

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے۲۰۰۷ء   ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن اور ہندوستان کے سابق فاسٹ بولر جوگیندر شرما کی کورونا وائرس کے پھیلنے کے درمیان لوگوں کی مدد کو لے کر تعریف کی ہے۔
 سابق ہندوستانی بولر جوگیندر ابھی ہریانہ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کےطور پر کام کر رہے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں ہوئے۲۱؍ دن کے لاک ڈاؤن کی دوران وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام  کی مدد کر رہے ہیں۔ جوگیندر کے اس کام کی آئی سی سی نے بھی جم کر تعریف کی اور انہیں اصل ہیرو بتایا۔
 آئی سی سی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ۲۰۰۷ء ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ہیرو اب ۲۰۲۰ء   میں اصل میں عالمی ہیرو بن گئے ہیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد پولیس میں ملازمت کرنے والے ہندوستان کے جوگیندر شرما ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو کورونا سے جنگ میں عوام  کی مدد کر رہے ہیں۔  جوگیندر نے ہندوستان کے لئے۴؍ ون ڈے میں ایک وکٹ لیا ہے جبکہ انہوں نے ۴؍ ٹی ۲۰؍ میں ۴؍ وکٹ لئے ہیں۔ جوگیندر نے ۷۷؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے دسمبر۲۰۱۸ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔  جوگیندر ۲۰۰۷ء   عالمی کپ فاتح ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے فائنل میں آخری اوور میں بولنگ کی تھی اور مصباح الحق کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو خطاب دلایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK