انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے روسی اولمپک کمیٹی پر ۱۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے عائد معطلی کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی او سی کے قانونی امور کے کمیشن کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 08, 2026, 10:04 PM IST | Moscow
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے روسی اولمپک کمیٹی پر ۱۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے عائد معطلی کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی او سی کے قانونی امور کے کمیشن کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے روسی اولمپک کمیٹی پر ۱۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے عائد معطلی کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی او سی کے قانونی امور کے کمیشن کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ روسی اولمپک کمیٹی نے اب اپنے اراکین میں سے یوکرین کے دائرہ اختیار میں آنے والے مقبوضہ علاقوں کی علاقائی کھیلوں کی تنظیموں کو نکال دیا ہے اور وہاں مستقبل میں کوئی سرگرمی نہ کرنے کی باقاعدہ یقین دہانی کرائی ہے۔
لاس اینجلس ۲۰۲۸ء اولمپکس اور ڈولومیٹی والٹیلینا ۲۰۲۸ء ونٹر یوتھ اولمپک گیمز کے کوالیفائنگ رائونڈز کے آغاز کے پیش نظر، عالمی باڈی نے تمام کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس کے تحت روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کے لیے ۲۰۲۲ءاور۲۰۲۳ءمیں جاری کردہ سخت سفارشی اور حفاظتی پابندیاں اب نافذ العمل نہیں رہیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ : ارجنٹائنا اور مصر کے میچ میں وی اے آر کے فیصلے پر شدید تنازع
عالمی مقابلوں میں واپسی کے باوجود روسی کھلاڑیوں کو سخت ترین مانیٹرنگ اور قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (روساڈا) کے انتظامی امور پر عالمی برادری کے عدم اعتماد کے باعث بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام روسی کھلاڑیوں کے لیے انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) کے تحت سخت اور متعدد ڈوپنگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:دلجیت دوسانجھ نے ’’ستلج‘‘ بلامعاوضہ کی، فلم عوام تک پہنچانا مقصد تھا: ہنی ٹریہن
جہاں تک روسی پرچم، رنگوں اور قومی ترانے کی بحالی کا تعلق ہے تو اس کا فیصلہ متعلقہ کھیلوں کی بین الاقوامی فیڈریشنز کے صوابدیدی اختیار پر چھوڑ دیا گیا ہے تاہم آئی او سی روس میں کسی ایونٹ کی میزبانی نہیں کرے گی اور نہ ہی روسی حکام کو دعوت نامے جاری کیے جائیں گے۔ اولمپک کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کی شدید مذمت کے حوالے سے اس کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ یوکرینی کھلاڑیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مالی اور لاجسٹک امداد کا سلسلہ بدستور جاری رکھے گی۔