Inquilab Logo

آج حیدرآباد اور راجستھان کی ٹکر

Updated: May 02, 2024, 12:25 PM IST | Haidrabad

آئی پی ایل میں ایک فتح راجستھان کو پلے آف میں پہنچا دے گی۔ حیدرآباد بھی جیت کیلئے کوشاں ۔

Hyderabad team. Photo: INN.
حیدرآباد کی ٹیم۔ تصویر: آئی این این۔

سن رائزرس حیدرآباد، جس نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پچھلا میچ گنوا دیا تھا، جمعرات کو ٹاپ رینک والے راجستھان رائلز کے خلاف انڈین پریمیر لیگ میچ میں اپنی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانا چاہے گا۔ پلے آف میں رائلز کی جگہ تقریباً یقینی ہے لیکن اس میچ میں سن رائزرس کے لئے بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ 
سن رائزرس جو چند روز قبل تک شاندار فارم میں تھے، کو رائل چیلنجرز بنگلور اور چنئی سپر کنگز کے خلاف تعاقب کرتے ہوئے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ان شکست کے بعد ٹیم ٹاپ ۴؍ سے باہر ہو گئی ہے۔ ۴؍ جیت اور ۴؍ ہار کے بعد۲۰۱۶ء کی چمپئن ٹیم کے اب ۱۰؍ پوائنٹس ہیں۔ پیٹ کمنس کی قیادت میں ٹیم کے ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے باز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ناکام رہے جس کی وجہ سے کوچ ڈینیل ویٹوری کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کیا گیا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلنے کی حکمت عملی غلط تھی۔ سن رائزرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اس سیزن میں دو بار۲۵۰؍سے زیادہ رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وہ ایک بار بھی۲۰۰؍ سے زیادہ کاا سکور حاصل نہ کر سکی۔ 
ہیڈ کوچ ویٹوری نے آر سی بی سے شکست کے بعد کہا تھا کہ ’’ہم ہدف دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اب ہمیں ہدف کا تعاقب کرنا بھی سیکھنا ہوگا، سن رائزرس بیٹنگ میں ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ اگر دونوں ناکام ہوتے ہیں تو سن رائزرس کی اننگز بھی سمٹ جاتی ہے۔ ایڈن مارکرم کو اب اپنے مانوس فارم میں واپس آنا ہوگا، جن کا بلہ اب تک خاموش ہے۔ دوسری جانب رائلز کا اب تک کا سفر بے داغ رہا ہے۔ پہلے سیزن کی فاتح ٹیم نے ہر حریف کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ ان کے پاس جوس بٹلر، یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن جیسے فارم میں کھیلنے والے بلے باز ہیں۔ شیمرون ہتمائر اور روومین پاویل کے علاوہ ریان پراگ اور دھرو جریل نے بھی رن بنائے ہیں۔ بولنگ میں ان کے پاس یزویندر چہل، ٹرینٹ بولٹ اور اویس خان اور سندیپ شرما کا جوش و خروش ہے۔ 
 حیدرآباد کی ٹیم: پیٹ کمنس (کپتان)، ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ایڈن مارکرم، عبدالصمد، نتیش ریڈی، شہباز احمد، بھونیشور کمار، جے دیو انادکٹ، ٹی نٹراجن، مینک مارکنڈے، عمران ملک، انمولپریت سنگھ، گلن سنگھ راہل ترپاٹھی، واشنگٹن سندر، اپیندر یادو، جھٹ ویدھ سبرامنیم، سنویر سنگھ، وجے کانت ویاسکانت، فضل حق فاروقی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK