Inquilab Logo

آئی پی ایل:چنئی کی ٹیم نے ۹؍کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

Updated: November 15, 2022, 1:35 PM IST | Agency | New Delhi

ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کے اگلے سیزن کیلئے کیرون پولارڈ کو ٹیم سے باہر کردیا

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 آئی پی ایل کے ۱۶؍ ویں سیزن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ منی نیلامی ۲۳؍ دسمبر ۲۰۲۳ءکو کوچی میں ہوگی۔ نیلامی سے پہلے، بی سی سی آئی نے ہر فرنچائزی  سے کہا ہے کہ وہ۱۵؍ نومبر تک برقرار اور جاری کردہ کھلاڑیوں کی فہرست فراہم کرے۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کی ٹیموں نے پہلے ہی بی سی سی آئی کو جاری اور برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست بھیج دی ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں ۵؍ بار ٹرافی جیتنے والی سب سے کامیاب فرنچائزی ممبئی انڈینس کا گزشتہ سیزن تباہ کن رہا جہاں وہ پوائنٹس ٹیبل پر ۱۰؍ ویں نمبر پر رہی۔ ممبئی نے کل۱۰؍کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہےاور۵؍کھلاڑیوں کو ریلیز کردیاہے۔  روہت شرما، ڈیولڈ بروئس، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، ڈینیل سائمز، ٹم ڈیوڈ، جوفرا آرچر، جسپریت بمراہ، ٹرسٹان اسٹبس اور تلک ورما کو برقرار رکھا گیا ہے  جبکہ فیبین ایلن، ونڈیز کے اسٹارکیرون پولارڈ، ٹائمل ملز، مینک مارکنڈے اور رتیک  شوقین کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل۲۰۲۲ء سے پہلے، یلو آرمی نے تجربہ کار ایم ایس دھونی کی جگہ رویندر جڈیجا کو اپنا نیا کپتان مقرر کیا تھا۔ تاہم، ان کی قیادت میں، چنئی سپرکنگز کا گزشتہ سیزن بھی خراب رہا۔ چنئی نے۹؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے اور۴؍ کھلاڑیوں کو ریلیز کیا ہے۔ چنئی نے آئی پی ایل کے۱۶؍ویں سیزن کیلئے مہندرسنگھ دھونی، رویندر جڈیجا، معین علی، شیوم دوبے، رتوراج گائیکواڑ، ڈیون کونوے، مکیش چودھری، ڈوین پریٹوریئس اور دیپک چاہر کو برقرار رکھا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK