Inquilab Logo

عرفان پٹھان ایک بار پھر میدان میں واپسی کیلئے تیار

Updated: August 03, 2020, 7:36 AM IST | Agency | New Delhi

عرفان پٹھان اگلے مہینے سے سری لنکا پریمیر لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔گپٹل بھی نظر آسکتے ہیں

Irfan Pathan - Pic : INN
عرفان پٹھان ۔ تصویر: آئی این این

ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈراور موجودہ کمنٹیٹر عرفان پٹھان ایک بار پھر میدان میں لوٹنے کیلئے تیار ہیں۔ عرفان پٹھان اگلے مہینے سے سری لنکا پریمیر لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ عرفان پٹھان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے بھی سری لنکا پریمیر لیگ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عرفان پٹھان اور گپٹل ۱۴۳؍ غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کو لیگ کے لئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔
 سری لنکا کے اخبار ڈیلی نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی فہرست میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے۱۴۳؍ بین الاقوامی کھلاڑیوں میں پٹھان اور گپٹل شامل ہیں۔عرفان پٹھان نے گزشتہ سال انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ پٹھان نے حال ہی میں غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اگر پٹھان سری لنکا کرکٹ لیگ میں کھیلتے ہیں تو وہ یوراج کے بعد کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔
 سری لنکا کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا کہ ۱۴۳؍غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ اب حق رائے دہی پر منحصر ہے کہ ان میں سے کتنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے کلب کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ سری لنکا میں کل۲۴؍ پریمیر کلب موجود ہیں جن میں سے ایک سے ۲؍ کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے والے۸۰؍کرکٹرس لیگ کے لئے اپنا دعویٰ پیش کریں گے۔
 سری لنکا پریمیر لیگ میں کل ۴؍ فرنچائزیز حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں۲۳؍ میچ کھیلے جائیں گے اور یہ میچ ۴؍ میدانوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس لیگ کو ۲۰۱۸ء میں شروع کرنے کے خیال کو عملی جامہ پہنایا تھا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ ۸؍ اگست سے  ۲۲؍اگست کے درمیان لیگ کا آغاز کرنا چاہتا تھا لیکن حکومت کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے لیگ میں تاخیر ہوئی ہے۔ 
گمبھیر کو طویل عرصے تک کپتانی دی جانی چاہئے تھی:پٹھان
 نئی دہلی (ایجنسی):ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر کو طویل عرصے تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری دی جانی چاہئے تھی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر اپنے دنوں میں ٹیم کے لئے بڑے میچ جیتنے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے فائنل (ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۰۷ء اور ون ڈے ورلڈ کپ۲۰۱۱ء) میں دو شاندار اننگز کھیلی تھیں جس میں ہندوستان نے ٹرافی جیتی تھی۔ تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ گمبھیر نے کچھ عرصہ کیلئے ہندوستانی ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔ گوتم گمبھیر نے۶؍ میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی۔ ہندوستان نے ان تمام  ۶؍ ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کی  تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK