Inquilab Logo

فائنل میں تھوک لگائے بغیربھی گیند سوئنگ کریگی

Updated: June 16, 2021, 2:17 PM IST | Agency | Mumbai

ڈبلیو ٹی سی کے فائنل سے قبل گیندبازایشانت نےکہا کہ ٹیم میں سے کسی گیندباز کو گیند کو سوئنگ کراتے رہنے کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی

Ishant Sharma.Picture:INN
ایشانت شرما۔تصویر :آئی این این

 ہندوستان کے تیزگیندباز ایشانت شرما کا خیال ہے کہ انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانےوالے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) کے فائنل میں تھوک لگائے بغیر بھی گیندباز سوئنگ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سے کسی گیندباز کو گیند کو سوئنگ کراتے رہنے کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ ایشانت نےمنگل کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی اہمیت کے سلسلے میں بتاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اسٹاراسپورٹس کے پروگرام ’کرکٹ کنکٹیڈ‘ پر کہا، ’’ اگر یہاں کی صورتحال میں گیند کو اچھی طرح سے سوئنگ کرانا جاری رکھا جائے تو گیندبازوں کے لئے ان مشکل حالات میں بھی وکٹ لینا آسان ہوگا۔ آپ کو الگ طرح سے تربیت لینے اور تبدیلی کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں آپ کو کچھ وقت بعد ریورس سوئنگ ملتی ہے لیکن انگلینڈ میں سوئنگ کی وجہ سے گیند کو لینتھ فل ہوجاتی ہے۔ اس لئے آپ کو گیند کی لینتھ میں تال میل بیٹھانا ہوگا۔  یہ کرنا آسان نہیں ہے اور یہاں کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے ، اس لئے موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے میں وقت لگتا ہے۔ ‘‘
 تیزگیندباز نے مزید کہا کہ کوارنٹین سے بھی کافی فرق پڑتا ہے کیونکہ آپ میدان پر نہیں جاسکتے۔ آئی پی ایل کے بعد ہمیں میدان میں جاکر ٹریننگ کی اجازت نہیں تھی۔ جم میں ٹریننگ کرنا اور زمین پر مشق کرنے میں کافی فرق ہوتا ہے۔ آپ کو اس کے ساتھ تال میل بٹھانا پڑتا ہے اور اس میں وقت لگتا ہے۔  ہندوستان کے سلامی بلے باز شبھمن گل نے بھی کرکٹ کنکٹیڈ پر اپنے ٹیم انڈیا اے اور انڈر۱۹؍ ٹیم کے انگلینڈ کے دورے سے ملے تجربے کو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے ہندوستان اے اور انڈر۱۹؍ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا تو سبھی نے مجھ سے ایک محددودتعداد میں گیند کھیلنے کے لئے کہا، اگر میں رن بنانا چاہتا ہوں ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ رن بنانے کا آپ کا ارادہ کبھی بھی بیک فٹ پر نہیں جانا چاہئے اور آپ کو مسلسل رن بنانے کے بارے میں غور کرنا چاہئے۔جب آپ رن بناتے ہیں تو گیندبازوں پر دباؤ آجاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK