Updated: September 26, 2026, 9:58 PM IST
| Bengaluru
مشہور اداکار پرکاش راج نے الزام عائد کیا ہے کہ کرناٹک بھر میں فارم۷؍ کے ذریعے۲۱۰۰۰؍ مسلم ووٹروں کے نام حذف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ، ٹیم کے جمع کردہ ثبوتوں کے ساتھ، وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار اور ان کے وزرا کو پیش کرنے سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں عوام کے سامنے جاری کی جائے گی۔
تجربہ کار اداکار اور حقوق کے کارکن پرکاش راج۔ تصویر: آئی این این
تجربہ کار اداکار اور حقوق کے کارکن پرکاش راج نے جمعرات کو الزام لگایا کہ کرناٹک میں انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی نظرثانی (SIR) کے دوران فارم۷؍ کی درخواستیں تقریباً۲۱۰۰۰؍ مسلم ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ راج نے یہ الزام ہوسپیٹ میں اپنے۱۰؍ روزہ SIR مزاحمت ٹور سے خطاب کرتے ہوئے لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فارم۷؍، جو انتخابی فہرستوں سے نام حذف کرنے کی درخواست کے لیے استعمال ہوتا ہے، کو ووٹروں کو نشانہ بنانے کے لیے غلط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، اور اس کارروائی کو فارم۷؍ کے ذریعے آپریشن کمل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئے: بی جے پی اتحادیوں چراغ پاسوان، نائیڈو اور کشواہا نے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی
بعد ازاں بیلگاوی کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے، راج نے کہا کہ ایک ہی پولنگ بوتھ پر ووٹروں کے نام حذف کرنے کی۲۰۰؍ فارم۷؍ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ جن میں تمام ۲۰۰؍ نام مسلمانوں کے تھے۔راج کے مطابق، جن افراد کے نام حذف کرنے کی درخواست کی گئی تھی، ان کے نام اور ووٹر کی تفصیلات فارم پر چھپی ہوئی تھیں، جبکہ درخواست دینے والے شخص کا نام اور فون نمبر ہاتھ سے بھرا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب بوتھ لیول افسران نے درخواستیں لانے والوں سے پوچھ گچھ کی، تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کارپوریشن سے آئے ہیں۔تب تک ہمارے لوگ پہنچ چکے تھے۔ فارم ایک مقامی بی جے پی لیڈرسے آئے تھے جس نے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ جس نے کہا کہ یہ اوپرسے موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ تمام فارموں پر ایک ہی شخص کے دستخط تھے، جومقامی بی جے پی کارکن ہے، حالانکہ اس نے بعد میں کہا کہ اسے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔
یہ بھی پڑھئے: گیانیش کمار کے خلاف ملک گیر احتجاج، اپوزیشن و نوجوان لیڈرز کا کارروائی کا مطالبہ
انہوں نے الزام لگایا ،’’پورے کرناٹک میں، چڈی( آرایس ایس) والے فارم۷؍ کے ذریعے ۲۱۰۰۰؍مسلمانوں کے نام حذف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ راج نے کہا کہ ٹور کے دوران ان کی ٹیم پولنگ بوتھوں سے شکایات اور شواہد جمع کرے گی۔ انہوں نے ان ووٹروں سے بھی اپیل کی جو تضادات پاتے ہیں وہ انہیں اپنے فون پر ریکارڈ کریں اور مواد اپنی ٹیم کو بھیجیں، نیز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس عمل کے دوران جمع کیے گئے شواہد کو۳۰؍ ستمبر کو ایک تحقیقاتی رپورٹ میں مرتب کیا جائے گا۔ راج نے کہا کہ یہ رپورٹ، ٹیم کے جمع کردہ ثبوتوں کے ساتھ، وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار اور ان کے وزرا کو پیش کرنے سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں عوام کے سامنے جاری کی جائے گی۔