Inquilab Logo

جیسوال ریکارڈ بنانے سے ۲۹؍ رن دور

Updated: March 07, 2024, 10:08 AM IST | Dharamsala

آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍واں اور آخری ٹیسٹ شروع ہوگا۔ روہت شرما بھی ۲؍سکس لگاکر ریکارڈ بناسکتے ہیں

Yeshwai Jaiswal practiced in Dharamsala on Wednesday.(PTI)
یشسوی جیسوال نے بدھ کو دھرم شالہ میں پریکٹس کی ۔(پی ٹی آئی )

انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز میں صرف۴؍ میچوں میں ۶۵۵؍ رن بنانے والے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال جب دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میں بلے بازی کیلئے اتریں گے تو ان کے پاس فہرست میں اپنا نام درج کروانے کا موقع ہوگا۔یشسوی نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف۱۵؍ اننگز میں۹۷۱؍ رن بنائے ہیں۔ اس طرح انہیں دھرم شالہ ٹیسٹ میں اپنے۱۰۰۰؍ رن مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً۱۴۰؍ سالہ تاریخ میں صرف ۷؍ بلے باز۱۶؍  یا اس سے کم اننگز میں۱۰۰۰؍ ٹیسٹ رن بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں واحد ہندوستانی بلے باز ونود کامبلی ہیں جنہوں نے  ۱۹۹۴ء میں اپنے ۱۰۰۰؍ٹیسٹ رن  ۱۴؍ اننگز میں مکمل کئے  تھے۔ٹیم انڈیا کے بلے بازیشسوی جیسوال  ۲۱؍ویں صدی میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز ہوں گے۔
 اگر یشسوی انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ۲۹؍رن بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے ہندوستانی اور دنیا کے ساتویں کرکٹر ہوں گے۔ وہ۲۱؍ویں صدی میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز ہوں گے۔
 ٹیم انڈیا انگلینڈ کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں۱۔۳؍ سے آگے ہے اور اس نے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ ۷؍مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کا مقصد ایک بار پھر مہمانوں کو پچھاڑنا ہوگا تاکہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
 دوسری طرف روہت شرما اس میچ کے ساتھ ہندوستان میں اپنے۵۰؍ چھکے مکمل کر سکتے ہیں۔ فی الحال روہت کے نام پر ہندوستان میں کھیلے گئے ۲۸؍ ٹیسٹ کی۴۴؍اننگز میں ۶۰ء۵۰؍ کے  بہترین اوسط سے۲۲۹۹؍ رن ہیں۔ اس دوران انہوں نے۴۸؍ چھکے لگائے۔ اگر ہٹ مین اس میچ میں ۲؍ چھکے لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ وریندر سہواگ کے بعد ہندوستانی سرزمین پر 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK