وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کرنے والے اوپنر یشسوی جیسوال اب سید مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) میں اپنی گھریلو ٹیم ممبئی کی نمائندگی کریں گے۔
EPAPER
Updated: December 07, 2025, 6:18 PM IST | Mumbai
وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کرنے والے اوپنر یشسوی جیسوال اب سید مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) میں اپنی گھریلو ٹیم ممبئی کی نمائندگی کریں گے۔
وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کرنے والے اوپنر یشسوی جیسوال اب سید مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) میں اپنی گھریلو ٹیم ممبئی کی نمائندگی کریں گے۔ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے) کے ایک سینئر عہدیدار نے جیسوال کی دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے قومی ٹی ۲۰؍ چیمپئن شپ میں کھیلنے کی منظوری دے دی ہے۔ عہدیدار کے مطابق،انہوں نے ایس ایم اے ٹی مہم کے لیے خود کو دستیاب کر دیا ہے۔
یشسوی نے آخری بار۲۴۔۲۰۲۳ء کے کوارٹر فائنل میں ایس ایم اے ٹی میں شرکت کی تھی، جب کہ گزشتہ ایڈیشن میں وہ قومی مصروفیات کے باعث نہیں کھیل پائے۔۲۳؍ سالہ بیٹسمین اب تک ٹورنامنٹ میں ۲۸؍ میچوں کی ۲۶؍ اننگز میں ۲۷؍ کی اوسط اور۴۲ء۱۳۶؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۶۴۸؍ رنز بنا چکے ہیں، جن میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔
دوسری جانب روہت شرما کی ایس ایم اے ٹی میں شرکت کے بارے میں تاحال کوئی وضاحت نہیں ہو سکی۔ اگرچہ ان کی ممکنہ شمولیت کی خبریں گردش میں ہیں، لیکن ایم سی اے نے اس کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ’’انہوں نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔‘‘ٹیم ذرائع نے اس سے قبل اشارہ دیا تھا کہ روہت ٹورنامنٹ میں کھیل سکتے ہیں، لیکن اتوار کی صبح تک کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ ظلم کا احساس جرم ،اسرائیلی افسر کی خودکشی کا سبب: آن لائن پیغام میں انکشاف
جَیسوال ون ڈے فارمیٹ کے بیٹنگ طرز کو سمجھ جائیں تو اُن کے پاس بےشماراِمکانات ہوں گے: گَوتم گمبھیر
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے تیسرے ایک روزہ میچ میں یشسوی جیسوال کی سنچری اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی وہ ون ڈے فارمیٹ کی موزوں بیٹنگ طرز کو سمجھ جائیں گے، ان کے اندر موجود بے شمار صلاحیتیں پوری طرح ابھر کر سامنے آئیں گی۔ جیسوال اگرچہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ ہیں، لیکن اب تک وہ صرف چار ون ڈے میچ ہی کھیل سکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز میں انہیں یہ موقع کپتان شبھ من گل کے زخمی ہونے کے باعث ملا۔
یہ بھی پڑھئے:ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا
ہندوستان کی ۹؍ وکٹ سے شاندار فتح کے بعد گمبھیر نے کہا ’’ون ڈے کرکٹ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑی جانتا ہو کہ وہ کس انداز میں بیٹنگ کرنا چاہتا ہے۔ آپ جب سرخ گیند کی کرکٹ سے سیدھے ایک روزہ میچ میں آتے ہیں تو کبھی کبھی ضرورت سے زیادہ جارحانہ کھیلنے لگتے ہیں، حالانکہ ون ڈے میں ہر وقت جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔