Inquilab Logo Happiest Places to Work

جسٹن لینگر انگلینڈ کے لیے بہترین ٹیسٹ کوچ ثابت ہوں گے: ڈیرن لیہمن

Updated: July 19, 2026, 10:05 PM IST | New Delhi

آسٹریلیا کے سابق ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن نے انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق آسٹریلوی اوپنر جسٹن لینگر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم، لیہمن نے واضح کیا کہ انہیں خود اس عہدے کے لیے کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

Justin Langer.Photo:INN
جسٹن لینگر۔ تصویر:آئی این این

 آسٹریلیا کے سابق ہیڈ کوچ  ڈیرن لیہمن نے انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق آسٹریلوی اوپنر جسٹن لینگر  کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم، لیہمن نے واضح کیا کہ انہیں خود اس عہدے کے لیے کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:’’سیارہ‘‘ کی پہلی سالگرہ پر خصوصی کلیکٹرز ونائل ایل پی کا اعلان


انگلش کاؤنٹی ٹیم  نارتھمپٹن شائر کے موجودہ کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا’’ میں نارتھمپٹن شائر کی کوچنگ سے بہت خوش ہوں اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اس عہدے کے لیے بہت سے امیدوار ہوں گے، اور ممکن ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے پہلے ہی کسی متبادل پر غور کر رکھا ہو۔‘‘ انہوں نے جسٹن لینگر کی حمایت کرتے ہوئے کہا’’ اگر جسٹن لینگر یہ ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہوں تو وہ واقعی انگلینڈ کے لیے ایک بہترین ٹیسٹ کوچ ثابت ہوں گے۔ جو بھی یہ کردار سنبھالے گا، اس کے پاس بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی مجھے کئی عمدہ نوجوان کھلاڑی نظر آ رہے ہیں۔‘‘
 فرنچائز کرکٹ بن سکتی ہے رکاوٹ
لیہمن نے کہا کہ اگر لینگر کو انگلینڈ کا ہیڈ کوچ بنایا جاتا ہے تو انہیں اپنے موجودہ فرنچائز کوچنگ معاہدوں سے دستبردار ہونا پڑ سکتا ہے۔ وہ اس وقت  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)  میں  لکھنؤ سپر جائنٹس  اور  دی ہنڈرڈ میں  مانچسٹر سپر جائنٹس  کے ہیڈ کوچ ہیں۔ قومی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے انہیں ممکنہ طور پر یہ عہدے چھوڑنے ہوں گے۔
برینڈن میکولم کے بعد عہدہ خالی 
 برینڈن میکو لم  کے استعفے کے بعد سے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے۔ دوسری جانب سابق انگلینڈ کوچ  اینڈی فلاور  نے واضح کر دیا ہے کہ وہ  رائل چیلنجرز بنگلورو(آر سی بی)  اور  لندن اسپرٹ  کے ساتھ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ قبول نہیں کریں گے۔ ان کے انکار کے بعد جسٹن لینگر کا نام اس عہدے کے لیے نمایاں امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میسی، رونالڈو کا بہت احترام کرتے ہیں: ارجنٹائنی کپتان لیو


 جسٹن لینگر کا شاندار ریکارڈ 
جسٹن لینگر آسٹریلیا کے عظیم ٹیسٹ اوپنرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ میتھیو ہیڈن  کے ساتھ ان کی اوپننگ جوڑی ٹیسٹ کرکٹ کی کامیاب ترین شراکت داریوں میں شامل رہی۔ لینگر نے ۱۰۵؍ ٹیسٹ میچز  میں ۷۶۹۶؍ بنائے، جن میں ۲۳؍سنچریاں  اور ۳۰؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کوچنگ کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کی اور انہی کی کوچنگ میں آسٹریلیا نے اپنی تاریخ کا  پہلا آئی سی سی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ  اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK