Inquilab Logo

خطاب کیلئے یووینٹس فٹبال کلب کا انتظار بڑھا،اوڈینیسے سے شکست

Updated: July 25, 2020, 3:06 AM IST | Milan

سیری اےکے میچ میں یووینٹس کی اوڈینیسے کے ہاتھوں ایک۔۲؍ سے شکست ۔ رونالڈو گول کرنے میں ناکام۔ فوفانا نے اہم گول کیا۔

Cristiano Ronaldo Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

 اطالوی فٹبال لیگ سیری اے کے میچ میں جمعرات کی رات یووینٹس فٹبال کلب خطاب پر قابض ہونے میں ناکام رہااور اسے اگلے میچ تک خطاب کیلئے انتظار کرنا پڑے گا۔ اس کا اگلا مقابلہ سیمپڈوریا سے ہوگا۔ یووینٹس کو سیری اے کے میچ میں برتری کے باوجود ایک۔۲؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یووینٹس کو ٹرافی اٹھانے کیلئے صرف ایک فتح کی ضرورت ہے۔ ۳۵؍میچوں میں یووینٹس کے ۸۰؍پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ دوسری پوزیشن پر موجود اٹلانٹا کے ۳۵؍میچوں میں ۷۴؍پوائنٹس ہوگئےہیں ۔ اگر یووینٹس اگلا میچ جیت جاتاہے اس کے ۸۳؍پوائنٹ ہوجائیں گے۔اٹلانٹا اگر اپنے بقیہ ۳؍میچ جیتا جاتاہے تب بھی وہ یووینٹس کے پوائنٹس سے آگے نہیں نکال پائے گا۔ 
 جمعرات کی دیر رات ہونے والے میچ میں یووینٹس کے اسٹار کھلاڑیوں نے اوڈینیسے کے گول پر زبردست حملے کئے لیکن اس کی بدقسمتی تھی کہ وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ حالانکہ پہلا گول یووینٹس کی جانب سے ہی ہوا ۔۴۲؍ویں منٹ میں یووینٹس کو پہلی کامیابی ملی اور اس کے کھلاڑی ماتھیجس ڈی لائٹ نے طویل فاصلے سے گول کرکے اسکور صفر۔ ایک کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں اوڈینیسے کے کھلاڑیوں نے زبردست محنت کی اور انہیں کامیابی بھی ملی۔ ۵۲؍ویں منٹ میں لیجا نیسٹروسکی نے کین سیما کی مدد سے برابری کا گول کیا اور اسکور ایک۔ ایک کر دیا۔ میچ ڈراکی طرف گامزن تھا کہ آخری منٹوں میں اوڈینیسے کے سیکو فوفانا نےڈرامائی انداز میں گول کرکے میچ اپنے کلب کے حق میں کردیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد راڈریگو بیکاؤ نے کی۔ 
  یووینٹس فٹبال کلب کے کوچ موریزیو سری نے بتایاکہ ہم اپنی ترتیب کو بھول گئے تھے۔ ہم یہ میچ ہر قیمت پر جیتنا چاہتے تھے۔ انہوں نے میچ کے بارے میں بتایاکہ جس طرح کھلاڑی کھیل رہے تھے اس سے ظاہر تھا کہ ہم یہ میچ ہارنے والے تھے۔ یووینٹس کا اگلا میچ اس کے ہی میدان پر اتوار کو سیمپڈوریا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK