Inquilab Logo

دو پوائنٹس اسکور کرنا ٹیم کا ہدف: کیف

Updated: October 22, 2020, 12:47 PM IST | Agency | Dubai

آئی پی ایل فرنچائزی دہلی کیپٹلس کے اسسٹنٹ کوچ محمد کیف نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم موجودہ ۱۳؍ ویں سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس وقت ہر میچ سے ۲؍ پوائنٹس اسکور کرنا ان کی ٹیم کا ہدف ہے۔

Mohammad Kaif. Picture :INN
محمد کیف۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل فرنچائزی دہلی کیپٹلس کے اسسٹنٹ کوچ محمد کیف نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم موجودہ ۱۳؍ ویں سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس وقت ہر میچ سے ۲؍ پوائنٹس اسکور کرنا ان کی ٹیم کا ہدف ہے۔ کیف نے کہا کہ ہم اس وقت خوش ہیں کیونکہ پہلے میچ میں ہم نے ہدف کا تعاقب کیا جبکہ دوسرے میچ میں ہم سن رائزرس حیدرآباد سے ہار گئے۔ ہم ۱۶۰؍رن  کا ہدف حاصل نہیں کرسکے  لیکن ہم نے چنئی سپر کنگز کے خلاف اچھا مظاہرہ کیا کیونکہ اس ہدف کو حاصل کرنا مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں ہدف تک نہیں پہنچ سکے تھے۔ ہم رن کا دفاع کرنے والی ٹیم کی طرح تھے۔ ہمارے گیندبازوں نے اب تک عمدہ کام کیا ہے لیکن شکھر دھون نے بلے کے ساتھ جس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، یہ دیکھنا اچھا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔دہلی کے لئے یہ سیزن اب تک بہت اچھا رہا ہے لیکن ٹیم کے کوچ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ابھی تک اپنا بہترین کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے جس کی طلب بھی اس میں نظر آتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK