کین نے اپنے کریئر کے دوران کوئی ٹرافی نہیں جیتی تھی، خاص طور پر انگلش فٹبال کلب ٹوٹنہم ہاٹسپر کے ساتھ وہ ناکام رہے تھے۔
EPAPER
Updated: May 07, 2025, 11:53 AM IST | Agency | Munich
کین نے اپنے کریئر کے دوران کوئی ٹرافی نہیں جیتی تھی، خاص طور پر انگلش فٹبال کلب ٹوٹنہم ہاٹسپر کے ساتھ وہ ناکام رہے تھے۔
بائرن میونخ فٹبال کلب کو بنڈس لیگا ۲۵۔۲۰۲۴ء کا چمپئن قرار دیئے جانے پر جذباتی ہیری کین بہت زیادہ خوش ہوئے۔ کین نے اپنے کریئر کے دوران کوئی ٹرافی نہیں جیتی تھی، خاص طور پر ٹوٹنہم ہاٹسپر کے ساتھ اپنے وقت کے دوران اور گزشتہ سیزن میں انہوں نے بنڈس لیگا میں شامل ہونے کا جرات مندانہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، کامیابی فوری طور پر نہیں تھی کیونکہ بائرن کو بائر لیورکوزین نے ٹائٹل آسانی سے نہیں دیا۔باویرین جائنٹس اس سیزن میں زبردست فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے اسٹرائیکر ہیری کین نے بائرن کیلئے ۶۰؍لیگ گیمز میں۶۰؍ گول کئے ہیں اور وہ اس سیزن میں ایک بار پھر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بننے کے راستے پر ہیں۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد کین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اتوار کو کھلاڑیوں اور عملے کیلئے جشن کی ایک لمبی رات تھی۔ انگلینڈ کے اسٹرائیکر نے کہا کہ یہ احساس حیرت انگیز ہے اور آخرکار ٹائٹل جیتنا اچھا لگتا ہے۔کین نے کہا کہ وہ ہفتے کے روز الائنز ایرینا میں شائقین کے سامنے جشن منانے کے منتظر ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ اب ان کا ہدف اگلی بار بائرن کے ساتھ دوسرا ٹائٹل جیتنا ہے۔