Inquilab Logo

خلیل احمد ہندوستان اے دورے سے باہر

Updated: January 26, 2020, 1:06 PM IST | Agency | New Zealand

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد بائیں ہاتھ کی کلائی میں فریکچر کے سبب ہندوستان اے کے نیوزی لینڈ اے کے خلاف دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔

خلیل احمد ۔ تصویر : آئی این ان
خلیل احمد ۔ تصویر : آئی این ان

 لنکن : بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد بائیں ہاتھ کی کلائی میں فریکچر کے سبب  ہندوستان اے کے نیوزی لینڈ اے  کے خلاف دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔خلیل کی کلائی میں۲۲؍ جنوری ۲۰۲۰ءکو لنکن میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف پہلے غیر سرکاری ون ڈے میچ کے دوران میں بائیں کلائی میں چوٹ لگنے سے فریکچر آ گیا تھا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سنیچر کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ خلیل کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھایا گیا ہے اور وہ ہندوستان اے کے باقی دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کا  اب بنگلور واقع قومی کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبی لٹیشن  ہو گا ۔بی سی سی آئی نے  پیسر خلیل احمد کے  متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ خلیل نے۱۱؍ ون ڈے اور۱۴؍ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے نیوزی لینڈ میں ۲؍ میچوں میں۶؍ وکٹ  لئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK