Inquilab Logo

آئی پی ایل ۱۳؍میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی امیدیں قائم،راجستھان رائلز لیگ سےباہر

Updated: November 03, 2020, 11:14 AM IST | Agency | Dubai

کولکاتا نے راجستھان کو ۶۰؍رن سے شکست دےدی۔ پیٹ کمنس نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ایون مورگن نے کپتانی اننگز کھیل کر نصف سنچری بنائی

Pat Cummins. Picture :INN
پیٹ کمنس۔ تصویر:آئی این این

کپتان ایون مورگن کی۶۸؍رن کی کپتانی اننگز اورتیز گیند باز پیٹ کمنس (۳۴؍رن پر ۴؍ وکٹ) کی پاور پلے میں بہترین گیند بازی کے دم پرکولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلز کو اتوار کو۶۰؍ رن سے ہرا کر آئی پی ایل پلے آف  کے لئے اپنی امیدوں کو قائم رکھا ہے جبکہ راجستھان اس ہار کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ۔   کولکاتا نے۲۰؍ اوور میں۷؍ وکٹوں پر۱۹۱؍ رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد اپنی عمدہ گیند بازی سے راجستھان کو۲۰؍ اوور میں ۹؍ وکٹوں پر۱۳۱؍ رن  پرروک دیا۔ کولکاتاکی۱۴؍ میچوں میں یہ ۷؍ویں جیت ہے اور وہ۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ پلے آف ریس میں برقرار ہے۔ کولکاتا اس جیت کے ساتھ ۸؍ویں پائیدان سے اٹھ کر چوتھے پر پہنچ گئی ہے ۔ کولکاتا کو پلے آف امیدوں کے لئے پیر کو دہلی کیپیٹلس اور رائل چیلنجرس بنگلورو اور منگل کو سن رائزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کے میچوں کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔ راجستھان کو۱۴؍ میچوں میں ۸؍ویںشکست کا سامنا کرنا پڑا اور۱۲؍پوائنٹس کے اس کا ٹورنامنٹ سے سفر ختم  ہو گیا ۔ راجستھان  اس طرح ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے ۔  اس سے قبل چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی ہیں ۔ راجستھان ۸؍ویں ، چنئی ۷؍ویں اور پنجاب چھٹے نمبر پر رہی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK