Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوریا ماسٹرز: سیمی فائنل میں اشمیتا چالیہا اور رکشیتا رام راج کا مقابلہ

Updated: August 07, 2026, 5:02 PM IST | Asean

کوریا ماسٹرز ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی اشمیتا چالیہا اور ان کی ہم وطن رکشیتا شری سنتوش رام راج آمنے سامنے ہوں گی۔ اس طرح خواتین کے سنگلز کے فائنل میں ہندوستان کی موجودگی یقینی ہو گئی ہے۔

Ashmita.Photo:X
اشمیتا۔ تصویر:ایکس

کوریا ماسٹرز ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی اشمیتا چالیہا اور ان کی ہم وطن رکشیتا شری سنتوش رام راج آمنے سامنے ہوں گی۔ اس طرح خواتین کے سنگلز کے فائنل میں ہندوستان کی موجودگی یقینی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہم اسکول میں تھے جب سیف کی شادی کی خبر ملی: سوہا اور صبا علی خان


عالمی درجہ بندی میں ۵۰؍ویں نمبر پر موجود اشمیتا نے کوارٹر فائنل میں دن کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے جاپان کی ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ۲۲؍ حناآکیچی کو ایک گھنٹہ تین منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں۲۲۔۲۰،۱۵۔۲۱، ۱۹۔۲۱؍ سے شکست دی۔ دوسری جانب عالمی نمبر ۴۹؍ رکشیتا نے ایک گیم گنوانے کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی ہم وطن، تیسری سیڈ اور عالمی نمبر ۳۰؍ تنوی شرما کو۶۱؍ منٹ کے مقابلے میں۲۱۔۱۸، ۱۹۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
اشمیتا گزشتہ سال ملائیشیا سپر ۱۰۰؍  میں آکیچی کے خلاف اپنا واحد مقابلہ ہار گئی تھیں اور اس بار بھی پہلا گیم  ۲۰۔۲۲؍ سے گنوا بیٹھی تھیں، تاہم دوسرے گیم میں مسلسل آٹھ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ۱۵۔۲۱؍ سے کامیابی سمیٹی اور مقابلہ فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔ فیصلہ کن گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، لیکن اشمیتا نے آخر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا تیسرا میچ پوائنٹ کامیابی سے استعمال کیا اور ۱۹۔۲۱؍سے جیت درج کرکے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:اشفاق نے ۴۰۰؍ میٹر دوڑ میں قومی ریکارڈ توڑ کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی


ادھر رکشیتا نے تنوی شرما کے خلاف اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے چوتھی مرتبہ بھی انہیں شکست دی۔ تنوی نے مسلسل چھ پوائنٹس حاصل کرکے پہلا گیم۱۸۔۲۱؍ سے جیت لیا، لیکن رکشیتا نے دوسرا گیم ۱۹۔۲۱؍ سے اپنے نام کرکے مقابلہ فیصلہ کن گیم تک پہنچایا۔ فیصلہ کن گیم میں بھی دونوں کے درمیان سخت مقابلہ رہا، تاہم آخر میں رکشیتا نے برتری حاصل کرتے ہوئے اپنا تیسرا میچ پوائنٹ کامیابی سے استعمال کیا اور ۱۸۔۲۱؍ سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK