Inquilab Logo

ای پی ایل میں لیورپول کی فتح کی ہیٹ ٹرک

Updated: September 30, 2020, 10:15 AM IST | Agency | liverpool

دفاعی چمپئن نے آرسنل فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دی

Liverpool Victory Hat Trick. Picture:INN
لیورپول کی فتح کی ہیٹ ٹرک ۔ تصویر: آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں لیورپول نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کی دیر رات آرسنل فٹبال کلب کو ایک اہم میچ میں ایک کے مقابلے ۳؍ گول سے شکست دے دی۔اس میچ  میں اسٹار کھلاڑی  سادیو مانے نے ایک گول کیا جبکہ محمد صلاح گول کرنے میں ناکام رہے۔پیر کی دیر رات ہونےوالے میچ میں آرسنل فٹبال کلب نے اچھی شروعات کی اور اس کے کھلاڑی الیگزینڈر لیکازیٹ نے پہلا گول کیا۔ میچ کے ۲۵؍ویں منٹ میں آرسنل نے صفر۔ ایک کی برتری حاصل کرلی۔لیکن اس گول کے ۳؍منٹ بعدہی لیورپول کے اسٹار سادیو مانے نے برابری کا گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ کے ۳۴؍ویں منٹ میں لیورپول نے آرسنل پر برتری حاصل کرلی۔ اینڈریو رابرٹسن نے ٹرینٹ الیگزینڈ آرنالڈ کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ فرسٹ ہاف ایک۔۲؍ کے اسکور پر ختم ہو ااور دوسرے میں ہاف میں صرف ایک ہی گول ہوا۔ ۸۸؍ویں منٹ میں ڈیگو جوٹا نے لیورپول کی جانب سے تیسرا گول کیا اور اسکور ایک ۔۳؍  کر دیا۔ای پی ایل کے نئے سیزن میں لیورپول کی یہ تیسری کامیابی تھی۔  اس فتح کے بعددفاعی چمپئن  لیورپول کی ٹیم ۹؍پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پرہے۔ لیسسٹر سٹی اور اس کے برابری ۹۔۹؍پوائنٹس ہیں لیکن گول کا فرق زیادہ ہونے کی وجہ سے لیسسٹر ٹاپ پر ہے۔ آرسنل کی جانب سے اس میچ میں کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوشش کی۔ میچ کے بعدلیورپول کے منیجر یورگین کلوپ نے بتایاکہ اس میچ میں سبھی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ انہو ںنے کہاکہ ہم نے اس سیزن میں ایک بڑے حریف کو شکست دی ہے اور ہمارا اگلا ہدف بھی فتح ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK