Inquilab Logo Happiest Places to Work

لاس اینجلس اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی تیاریوں میں اہم پیش رفت

Updated: June 05, 2026, 10:01 PM IST | Los Angeles

لاس اینجلس۲۰۲۸ء اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی تیاریوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں منتظمین اب منصوبہ بندی کے مرحلے سے عملی تیاریوں کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

Los Angeles.Photo:INN
لاس اینجلس۔ تصویر:آئی این این

لاس اینجلس۲۰۲۸ء اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی تیاریوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں منتظمین اب منصوبہ بندی کے مرحلے سے عملی تیاریوں کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے کوآرڈینیشن کمیشن کے حالیہ اجلاس میں ٹکٹوں کی فروخت، رضاکارانہ پروگرام، ثقافتی سرگرمیوں اور کمیونٹی شمولیت سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں چار ملین سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جو اولمپک کھیلوں کے لیے غیرمعمولی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔ لاس اینجلس اور اوکلاہوما سٹی کے مقامی خریداروں کے لیے فروخت ہونے والے۹۵؍ فیصد ٹکٹوں کی قیمت ۱۰۰؍ امریکی ڈالر یا اس سے کم رکھی گئی، جبکہ پانچ لاکھ ٹکٹ صرف۲۸؍ ڈالر میں دستیاب تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:رمیش بابو پرگنانندھا فائنل راؤنڈ میں پہنچے، اساؤبایوا نے خاتون زمرے کا خطاب جیتا


اب تک۸۵؍ ممالک، امریکہ کی تمام ۵۰؍ ریاستوں اور تمام امریکی علاقوں سے شائقین ٹکٹ خرید چکے ہیں۔ 
رضاکارانہ پروگرام کے لیے بھی بھرپور دلچسپی دیکھی گئی ہے، جہاں تقریبا تین لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروا کر کھیلوں کے دوران یا کمیونٹی سطح پر خدمات انجام دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کھیلوں کے دوران رضاکارانہ خدمات کے لیے باضابطہ رجسٹریشن ۱۴؍ جولائی سے شروع ہوگی۔لاس اینجلس۲۰۲۸ءکی ثقافتی اولمپیاڈ کا آغاز بھی ہو چکا ہے، جس کے تحت فیشن، فلم، خوراک، موسیقی، پرفارمنگ آرٹس اور بصری فنون کے ذریعے شہر کی ثقافتی تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’رام چرن کی ’’پیدی‘‘ نے پہلے ہی دن ۱۰۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا


اس پروگرام سے مقامی فنکاروں اور ثقافتی اداروں کو بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق لڑکیوں کی شرکت کی شرح۴۷؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد کے لیے کھیلوں میں شمولیت میں بھی ۱۳؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاس اینجلس اولمپک کھیل۱۴؍ سے۳۰؍ جولائی۲۰۲۸ء تک منعقد ہوں گے، جبکہ پیرا لمپک کھیلوں کا انعقاد ۱۵؍ سے۲۷؍ اگست۲۰۲۸ء کے درمیان ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK