Inquilab Logo

ملائیشیا اوپن : سندھو اورسائنا کوارٹر فائنل میں باہر

Updated: January 11, 2020, 9:00 AM IST | Agency | Kuala Lumpur

عالمی چمپئن پی وی سندھو اور سائنا نہوال کی گزشتہ۵؍ماہ سے جاری ناقص کارکردگی نئے سال میں بھی برقرار رہی اور دونوں ہندوستانی کھلاڑی ملائیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو ہار کر باہر ہو گئیں اور اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج بھی ختم ہو گیا۔

سائنا نہوال اور پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این
سائنا نہوال اور پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این

 کوالالمپور: عالمی چمپئن پی وی سندھو اور سائنا نہوال کی گزشتہ۵؍ماہ سے جاری  ناقص کارکردگی نئے سال میں بھی برقرار رہی اور دونوں ہندوستانی کھلاڑی ملائیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو ہار کر باہر ہو گئیں اور اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ہندوستانی  چیلنج بھی ختم ہو گیا۔
 چھٹی سیڈیافتہ سندھو کو دنیا کی نمبر ۲؍ کھلاڑی اور ٹاپ سیڈیافتہ چینی تائی پے کی تائی جو ینگ نے ۳۶؍منٹ میں۱۶۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍سے شکست دے دی جبکہ سائنا کو اولمپک چمپئن اور غیر سیڈیافتہ  اسپین کی کیرولینا مارین نے محض ۳۰؍ منٹ میں۸۔۲۱، ۷۔۲۱؍ سے ہرا دیا۔ سندھو اور سائنا کی شکست کے ساتھ سال کے پہلے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ مرد وں کے سنگلز میں جمعرات کو سمیر ورما اور ایچ ایس پرنئے دوسرے راؤنڈ میں شکست  سے دو چار ہو گئے تھے۔
 ہندوستان کی دونوں ٹاپ  خواتین کھلاڑیوں کی گزشتہ ۵؍ ماہ میں مسلسل خراب کارکردگی رہی تھی۔ سندھو  اگست ۲۰۱۹ء میں عالمی چمپئن بننے کے بعد اگلے ۷؍ ٹورنامنٹ میں صرف ایک میں ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ پائی تھیں۔ ورنہ ان کا بوریا بستر پہلے یا دوسرے راؤنڈ میں بندھتا جا رہا تھا۔ سندھو سال کے آخر میں ۸؍ سرفہرست کھلاڑیوں کے ورلڈ ٹور فائنلس میں خطاب کا دفاع بھی نہیں کر سکی تھیں۔ ریو اولمپکس کی سلور فاتح سندھو سے توقع تھی کہ  سال کا آغازاچھا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK