Updated: January 22, 2026, 9:07 PM IST
| Jakarta
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے انڈیا اوپن کی مایوس کن کارکردگی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جمعرات کو انڈونیشیا ماسٹرز سپر ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر میں فتوحات کی پانچ سو مکمل کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے انڈیا اوپن کی مایوس کن کارکردگی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جمعرات کو انڈونیشیا ماسٹرز سپر ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر میں فتوحات کی پانچ سو مکمل کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ڈنمارک کی لائن ہوجمارک کجیرفیلٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ۱۹۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست دے کر سندھو نے اپنی ۵۰۰؍ ویں جیت درج کی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی چھٹی اور پہلی ہندوستانی خاتون سنگلز کھلاڑی بن گئی ہیں۔
بی ڈبلیو ایف ٹور پر اب ان کا ریکارڈ ۴۵۶؍ فتوحات اور۲۲۷؍ شکستوں پر مشتمل ہے۔ پہلے راؤنڈ میں جاپانی کھلاڑی کے خلاف مشکل کا سامنا کرنے والی سندھو آج کے میچ میں مکمل کنٹرول میں نظر آئیں۔ انہوں نے ۴۳؍ منٹ کے کھیل میں ڈینش حریف کو زیر کیا۔ یہ ان دونوں کے درمیان چھٹا مقابلہ تھا جس میں سندھو نے پانچویں بار کامیابی حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں اب ان کا ٹکراؤ چین کی ٹاپ سیڈ اور ورلڈ نمبر ۴؍ چین یو فی سے ہوگا، جن کے خلاف سندھو اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں ساتویں سیڈ لکشیا سین نے بھی اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا ہے۔
لکشیا نے ہانگ کانگ کے جیسن گناوان کو محض ۳۳؍ منٹ میں ۱۰۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں لکشیا کا مقابلہ تھائی لینڈ کے پنیچافون ٹیرارتسکول سے ہوگا، جنہوں نے ملائیشیا کے لی زی جیا کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ انڈیا اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی کرنے والے لکشیا سین اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور انڈونیشیا میں خطاب کے مضبوط دعویدار نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بھیم ایپ نے اعتماد میں اضافہ کیا، ۲۰۲۵ء میں ماہانہ لین دین میں ۳۰۰؍ فیصد بڑھا
شاہین شاہ آفریدی نے فٹنیس ٹیسٹ پاس کرلیا،مکمل فٹ قرار
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فٹنیس ٹیسٹ پاس کرلیا جس کے بعد انہیں مکمل فٹ قرار دیدیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا فزیکل فٹنیس ٹیسٹ دو روز قبل لیا گیا تھا،ان کا فٹنیس ٹیسٹ آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان سیریز پر قابض ہونے کے لئے تیار
شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کے لئے مکمل فٹ ہیں ،یاد رہے پاکستانی فاسٹ با لر بگ بیش لیگ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ بابر اعظم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔