• Sat, 14 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کو اس کے ہی میدان پر روند دیا

Updated: May 15, 2023, 3:29 PM IST | Liverpool

ای پی ایل میں مانچسٹر سٹی نے ۰۔۳؍ گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ ایلکائی غندوغان نے ۲؍گول کئے

City`s Elkai Ghandoghan and Erling Holland
سٹی کے ایلکائی غندوغان اور ارلنگ ہالینڈ

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں مانچسٹر سٹی نے خطاب کی جانب ایک اور مضبوط قدم بڑھاتے ہوئے ایورٹن فٹبا ل کلب کو اس کے ہی گھریلو میدان گڈیسن پارک میں ۰۔۳؍ گول سے روند دیا۔ اس میچ کے ہیرو ایلکائی غندوغان رہے جنہوں نے ۲؍ گول کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ایک گول کرنے میں دیگر کھلاڑی کو معاونت کی۔ 
 اتوار کی کامیابی کے بعدسٹی کے پوائنٹس ٹیبل میں ۳۵؍میچوں میں ۸۵؍پوائنٹس ہوگئے ہیں ۔ اس نے دوسری پوزیشن پر موجود آرسنل فٹبال کلب پر ۴؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔ آرسنل کے ۳۵؍ میچوں میں  ۸۱؍ پوائنٹس ہیں۔ سٹی اور آرسنل کو اب ۳۔۳؍ میچ کھیلنے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان خطاب کیلئے زبردست مقابلہ آرائی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 
 اتوار کے میچ کی بات کریں تو ۳۷؍ ویں منٹ میں سٹی کی جانب سے ایلکائی غندوغان نے پہلا گول کیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد ریاض محرز نے کی۔اس گول کے ۲؍ منٹ بعد ہی سٹی کے اسٹار ارلنگ ہالینڈ نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو ۰۔۲؍ کی برتری دلائی۔ ۳۹؍ ویں منٹ میں ہونے والے گول میں ایلکائی غندوغان نے ان کی مدد کی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں سٹی کے کھلاڑیوں  دھیمی رفتار سے کھیلتے ہوئے زیادہ گول نہیں کئے۔ میچ کے ۵۱؍ ویں منٹ میں ایلکائی غندوغان نے ٹیم کا تیسرا اور اپنا دوسرا گول کرکے اسکور ۳؍ کردیا۔ اس گول کے بعد کوئی میچ میں کوئی اور گول نہیں ہوسکا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK