انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل)میں ایسٹن ولا نے وولور ہیمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍ گول ہرا دیا،لیور پول نے ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کو ۰۔۲؍ گول سے شکست دی جبکہ مانچسٹر یونائٹیڈنے کرسٹل پیلس کو۱۔۲؍ گول سے مات دی۔
EPAPER
Updated: December 01, 2025, 8:56 PM IST | Liverpool
انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل)میں ایسٹن ولا نے وولور ہیمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍ گول ہرا دیا،لیور پول نے ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کو ۰۔۲؍ گول سے شکست دی جبکہ مانچسٹر یونائٹیڈنے کرسٹل پیلس کو۱۔۲؍ گول سے مات دی۔
انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل)میں ایسٹن ولا نے وولور ہیمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍ گول ہرا دیا،لیور پول نے ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کو ۰۔۲؍ گول سے شکست دی جبکہ مانچسٹر یونائٹیڈنے کرسٹل پیلس کو۱۔۲؍ گول سے مات دی۔ انگلش پریمیر فٹبال لیگ کا ۳۴؍واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ولا پارک،برمنگھم کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان ایسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایسٹن ولا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کو ۰۔۱؍ گول سے ہرا دیا۔ایسٹن ولا کی جانب سے میچ وننگ گول ۶۷؍ویں منٹ پر بوبکر کمارا نے اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ ایسٹن ولا ساتویں فتح ہے اور وہ ۲۴؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ لندن اسٹیڈیم،لندن میں کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کی ٹیمیں نبردآزما تھیں جس میں لیور پول کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کی ٹیم کو۰۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔
Gakpo securing all three points 🙌 pic.twitter.com/laX5Gynd6z
— Liverpool FC (@LFC) November 30, 2025
اسپین اور بارسلونا کی اسٹار آئتانا بونماتی فریکچر کے باعث کئی ماہ تک میدان سے دور
بارسلونا ویمنز ٹیم اور اسپین کی مایہ ناز فٹبالر آئتانا بونماتی ٹریننگ کے دوران پیر فریکچر ہونے کے باعث کئی ماہ تک میدان سے دور رہیں گی۔ تین مرتبہ کی بیلون ڈی اور فاتح بونماتی جرمنی کے خلاف ویمنز نیشنز لیگ فائنل کا دوسرا مرحلہ نہیں کھیل سکیں گی جبکہ اپنے کلب کی متعدد اہم میچ سے بھی باہر رہیں گی۔
ہسپانوی میڈیا کے مطابق بونماتی کم از کم دو ماہ کے لیے ٹیم سے باہر جائیں گی، البتہ سرجری کی ضرورت پڑنے کی صورت میں یہ مدت بڑھ بھی سکتی ہے۔ ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران ’غلط لینڈنگ‘ کے باعث ان کی بائیں فائبولا ہڈی فریکچر ہوگئی۔
بونماتی آئندہ ہفتوں میں چمپئن لیگ کے اہم میچز (بنفیکا اور پیرس ایف سی کے خلاف)، جنوری میں اسپینش سپر کپ اور متعدد لیگ میچز سے محروم رہیں گی۔۲۷؍سالہ بونماتی نے اس سال شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فیفا بیلون ڈی اور مسلسل تیسری بار جیتا، بارسلونا کو گھریلو ٹریبل دلایا اور اسپین کو یورو ۲۰۲۵ء کے فائنل تک پہنچایا۔اسپین کی کوچ سونیا برمیودیز نے اس انجری کو ٹیم کے لیے ’’بڑا نقصان‘‘ قرار دیا ہے۔