• Sun, 15 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارکرم کی طوفانی نصف سنچری، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ۷؍ وکٹوں سے ہرا دیا

Updated: February 15, 2026, 3:11 PM IST | Mumbai

مارکو یانسن (۴؍ وکٹ) کے بعد کپتان ایڈن مارکرم (ناٹ آؤٹ ۸۶؍رن ) کی شاندار جارحانہ بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے ہفتہ کو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۴؍ ویں مقابلے میں نیوزی لینڈ کو۱۷؍ گیندیں باقی رہتے۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ مارکو یانسن کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

South Africa`s  Player.Photo:PTI
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

مارکو یانسن (۴؍ وکٹ) کے بعد کپتان ایڈن مارکرم (ناٹ آؤٹ ۸۶؍رن ) کی شاندار جارحانہ بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے ہفتہ کو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۴؍ ویں مقابلے میں نیوزی لینڈ کو۱۷؍ گیندیں باقی رہتے۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ مارکو یانسن کو پلیئر آف دی میچ  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
۱۷۶؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کے لیے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک کی سلامی جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے  وکٹ کے لیے ۶۲؍ رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں لوکی فرگیوسن نے کوئنٹن ڈی کاک (۱۴؍ گیندوں میں ۲۰؍رن ) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ریان رکلٹن ۱۱؍ گیندوں میں ۲۱؍ اور ڈیوالڈ بریوس۱۷؍ گیندوں میں ۲۱؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ نے ۳ء۱۷؍اوورز میں تین وکٹوں پر ۱۷۸؍ رنز بنا کر مقابلہ ۷؍ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ ایڈن مارکرم نے۴۴؍ گیندوں میں ۸؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگاتے  ہوئے ناٹ آؤٹ ۸۶؍ رنز کی میچ  جتانے والی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر نے ۱۷؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۲۴؍ رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے ۱۸؍ ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگیوسن، جیمی نیشام اور راچن رویندر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’اداکاری کے شعبے میں آنے کی ترغیب مجھے میرے نانا نے دی تھی‘‘

اس سے  پہلے  مارک چیپ مین (۴۸)، ڈیرل مچل (۳۲) اور فن ایلن (۳۱) کی شاندار اننگز کی مدد سے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ۱۷۵؍ رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کو۶۴؍رن  کے اسکور تک مارکو یانسن نے ابتدائی تین جھٹکے دیے۔ ٹم سیفرٹ (۱۳)، راچن رویندر (۱۳) اور فن ایلن ۳۱؍رن  بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے  وکٹ کے طور پر گلین فلپس (ایک) کو کیشو مہاراج نے بولڈ آؤٹ کیا۔ ایسے بحرانی وقت میں مارک چیپ مین اور ڈیرل مچل کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے ۷۴؍ رنز کی شراکت داری ہوئی۔ ۱۴؍ ویں اوور میں مارکو یانسن نے مارک چیپ مین کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ چیپ مین نے ۲۶؍ گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے اڑاتے ہوئے۴۸؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ اگلے ہی اوور میں لنگی اینگیڈی نے ڈیرل مچل کو اپنا شکار بنا لیا۔ ڈیرل مچل نے ۲۴؍ گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۳۲؍رنز بنائے۔ کپتان مچل سینٹنر چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے:’’اداکاری کے شعبے میں آنے کی ترغیب مجھے میرے نانا نے دی تھی‘‘

 نیوزی لینڈ نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں پر ۱۷۵؍ رنز کا اسکور کھڑا کیا۔ جیمی نیشام نے ۱۵؍ گیندوں میں ۲۳؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ میٹ ہنری نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کے لیے مارکو یانسن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لنگی اینگیڈی، کیشو مہاراج اور کاربن بوش نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK