Inquilab Logo

سچن اور لارا میں ہوگی ٹکر

Updated: February 14, 2020, 11:08 AM IST | Agency | Mumbai

تاریخی وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ’ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز‘ کے افتتاحی میچ میں سچن تینڈولکر کی انڈیا لیجنڈ کا مقابلہ برائن لارا کی ویسٹ انڈیز لیجنڈ سے ہوگا ۔

سچن تیندولکر اور لارا ۔ تصویر : آئی این این
سچن تیندولکر اور لارا ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : ۷؍ مارچ کو تاریخی  وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ’ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز‘ کے افتتاحی میچ میں سچن تینڈولکر  کی انڈیا لیجنڈ  کا مقابلہ  برائن لارا کی ویسٹ انڈیز لیجنڈ  سے ہوگا ۔اس سریز کا فائنل  مقابلہ  ۲۲؍مارچ کوبریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔   اس سریز  میں۱۱؍ میچ کا انعقاد کیا جائے گا جن میں سے ۲؍ وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ۴؍ میچ پونے میں کھیلے جائیں گے،۴؍ میچ  نوی ممبئی کے نیرول میں  جبکہ فائنل مقابلہ دلکش مناظر والے کرکٹ کلب آف انڈیا کے گراؤنڈ میں بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
 پونے کو ہندوستان کے ۲؍ میچ (جنوبی افریقہ  لیجنڈز کے خلاف ۱۴؍ مارچ کو اور آسٹریلیائی لیجنڈز کے خلاف ۲۰؍مارچ کو) جبکہ وانکھیڈے اور ڈی وائی پاٹل   کومیزبان ٹیم کے  ایک ایک میچ کی میزبانی کا نادر اعزاز حاصل ہوگا۔ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سریز  ایک ۵؍ملکی ٹی۔۲۰؍ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں شامل ہندوستان ، آسٹریلیا ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ  کی ٹیمیں اپنے دستے میں اپنتے وقت کے سرکردہ اور عظیم کھلاڑیوں کو شامل کریں گی۔ سیریز  میں شامل ٹیموں کے قابل ذکر کھلاڑیوں  میںسچن تینڈولکر ، وریندر سہواگ ، یوراج سنگھ ، ظہیر خان ، برائن لارا ، شیو نرائین چندرپال ، بریٹ لی ، بریڈ ہوج ، جونٹی  رہوڈس ،  مرلی دھرن ، تلک رتنےدلشان ، اجنتا مینڈس اور دیگر کھلاڑی شال ہیں ۔ سنیل گاوسکر اس سیریز کے کمشنر ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK